10:57 pm
ماسک کے ساتھ میک اپ کیسے کریں؟جانیں چند ٹپس

ماسک کے ساتھ میک اپ کیسے کریں؟جانیں چند ٹپس

10:57 pm

آج کل شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے لئے تمام ہی شادی ہالز انتظامیہ کی جانب سے کھول دیئے گئے ہیں مگر صورتحال یہ ہے کہ اب تمام تر ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہی آپ کو ہالز میں جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ایسے میں سب ہی خوش ہیں کہ تقریبات کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر رواں دواں ہو گیا ہے مگر اگر کوئی اس سے تھوڑا سا پریشان ہے تو وہ ہماری خواتین ہیں،کیونکہ شادی میں جانا ہے تو جناب تیار تو ہونا ہے،میک اپ تو لازمی کرنا ہے سجنا سنورنا بھی ضروری ہے اور جب ماسک ہو لازمی شرط تو تیار ہونا قدرے مشکل ہو جاتا ہے۔ چہرے پر کاسمیٹک لگا تو لیتی ہیں مگر وہ تمام ہی ماسک لگانے کی وجہ سے بہہ جاتا ہے اور چہرے پر کہیں فیس پاؤڈر لگا ہوا ہوتا ہے اور کچھ کچھ جگہوں جیسے ناک کے اطراف،آنکھوں کے نیچے،گالوں پر سے ہٹ جاتا ہے۔ ماسک لگانے کے بعد سب سے زیادہ جو مشکل پیش آتی ہے وہ یہ کہ ہونٹوں پر اتنی محنت سے آپ لپ اسٹک تو لگا لیتی ہیں مگر کیا فائدہ؟وہ سب تو ماسک پر لگ جاتی ہے اور یوں تھوڑی پر بھی لگ جاتی ہے۔ ۔۔تھوڑی دیر کے لئے ماسک اتار دو تو خود کو دیکھ کر ڈر ہی لگ جاتا ہے کہ ہمارا چہرہ سترنگی بنا ہوا ہے۔ مگر آپ پریشان نہ ہوں،جتنی بھی تقریبات اور شادیوں میں آپ شرکت کرنا چاہتی ہیں آپ بلکل کریں وہ بھی ماسک کے ساتھ،کیونکہ ہم بتانے جا رہے ہیں آپ کو کہ کس طرح آپ میک اپ کریں کہ ماسک بھی خراب نہ ہو اور آپ کا میک اپ بھی لگے بلکل پرفیکٹ۔ ٹپس ہلکا میک اپ کریں تاکہ ماسک پر سارا کاسمیٹک نہ لگے۔ لپ اسٹک لگا کر اس پر ہلکا سا ٹیلکم پاؤڈر لگا لیں تاکہ وہ خشک ہو جائے اور ماسک پر نہ لگے۔ فیس پاؤڈر زیادہ لگائیں اور ماسک پہننے سے قبل ایک مرتبہ ٹشو پیپر کو چہرے پر ہلکے سے چسپاں کرکے اضافی آئلنگ اور اضافی پاؤڈر نکال لیں۔ میک اپ فکسر ایسا استعمال کریں جو لیکوئیڈ زیادہ بہنے والا نہ ہو بلکہ ہلکا سا سپرے والا ہو تاکہ میک اپ فکس بھی رہے اور اچھا بھی لگے۔ آئی شیڈز گہرے رنگ کے نہ لگائیں ورنہ آنکھیں بہت نمایاں ہو جاتی ہیں اور چہرے پر لک نہیں آپاتا۔ فاؤنڈیشن اچھے پراڈکٹ کا استعما ل کریں لیکن اس کو گیلا کرکے نہ لگائیں بلکہ ایک ڈراپ سے بھی کم لگائیں۔ پیٹرولیم جیلی کو ہونٹوں پر لگا لیں اور پھر آئی شیڈز کو ہلکا سا لگائیں اور بلینڈ کر لیں یہ ایک اچھا لپ کلر دے گا۔ جس رنگ کے کپڑے پہنیں اسی رنگ کا ماسک بھی لگا لیں تاکہ آپ جب تیار ہو کر ہال میں قدم رکھیں تو سب کچھ پرفیکٹ میچنگ لگے۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری