09:32 pm
جیولری برانڈز․․․فیشن کی منفرد جہت

جیولری برانڈز․․․فیشن کی منفرد جہت

09:32 pm

زیور اور عورت کا ساتھ قدیم تہذیبوں کے آثار بھی ظاہر کرتے ہیں اور ہر دور کی خاتون زیورات سے عشق اور دیوانگی کی حد تک چاہت رکھتی ہے۔ہماری بچیاں جب پیدا ہوتی ہیں تو انھیں ننھیال اور ددھیال سے قیمتی چوڑیاں،کڑے،انگوٹھیاں،بالیاں اور دوسرے زیوروں کے تحائف ملتے ہیں۔یہ ہماری مشرقی روایتوں کا حسن ہے ویسے ہم نے اپنے بزرگوں سے لڑکے کی پیدائش پر بھی سونے جیسی قیمتی دھات کے Stud دیتے ہوئے لوگ دیکھے ہیں اور کچھ لوگ سستے زمانوں میں سونے سے چائے کا ایک چمچ بنوا کر تحفے میں دیا کرتے تھے۔ اسی طرح سونے کے سکے دینے کا رواج بھی تھا مگر اب منظر بدل چکا ہے ،سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی ہے اور خواتین آرٹیفیشل(مصنوعی) زیورات خریدنے میں دلچسپی لے رہی ہیں۔آج ہم مقبول برانڈز کا ذکر کر رہے ہیں جو نوجوان خواتین میں بے حد مقبول ہیں۔ FARI اس برانڈ میں 99 روپے سے لے کر 18 ہزار روپوں تک زیورات دستیاب ہو جاتے ہیں یہ سنگاپور سے درآمد کئے جاتے ہیں اور لیڈی Ada Overton نے اسے متعارف کرایا تھا۔ نازک سے Pendant سے لے کر اکیراٹ کی ڈائمنڈ پلاٹینئم اور گولڈ پلیٹڈ ٹاپس کے علاوہ نایاب قیمتی پتھروں سے تراشیدہ انگوٹھیاں دیدہ زیب بھی ہیں اور باذوق خواتین کے لئے عمدہ تحفہ بھی سمجھی جاتی ہیں۔ SHEEN یہ حال ہی میں منظر عام پر آنے والا برانڈ ہے۔دبئی س کاروبار شروع کرنے والی ی کمپنی 18 کیرات سونے اور چاندی کے علاوہ دوسری دھاتوں کے زیورات بھی بناتی ہے تخلیقیت کے عنصر کو نمایاں رکھتے ہوئے ان کے ٹاپس،کندن کے سیٹس اور Tibetan A-Moonstone کی انگوٹھیاں پاکستان میں بھی پسند کی جانے لگی ہیں۔ ان زیورات کی قیمت لگ بھگ 600 روپے سے 56 ہزار روپوں تک ہے۔یہ برانڈ Cuben اسٹائل کی جیولری بھی بناتا ہے اور Necklaces میں بھی اچھی ورائٹی پائی جاتی ہے۔ CHAPTER 13 یہ پاکستانی برانڈ لاہور میں کاروبار کرتا ہے۔لاہوریوں کو ان کے کھسے اور جوتے خوب بھاتے ہیں مگر یہ برانڈ ہاتھوں سے کشیدہ کاری کئے ہوئے کانوں کے آویزے اور انگوٹھیاں بناتا ہے۔ لان،کاٹن،لینن اور کیمبرک کے ملبوسات کے ساتھ یہ کشیدہ کاری کئے ہوئے زیورات نوجوانوں میں پسند کئے جا رہے ہیں۔ MOLLIS نوجوانوں میں اسٹیٹمنٹ جیولری پہننے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔جو نازک بھی ہوتی ہے اور جس کے ڈیزائن بھی متاثر کن ہوتے ہیں۔ان میں بریسلٹ،کانوں کے بندے،کڑے،پازیبیں اور انگوٹھیاں سب ہی کچھ شامل ہیں۔مختلف دھاتوں کے ساتھ ساتھ Bohemian Straw Weave کے آویزے بھی خاصے پرکشش معلوم ہوتے ہیں۔یہ کسٹمائزڈ جیولری آپ کو محفل میں ممتاز بھی اسی لئے کرتی ہے کہ ان کے ڈیزائن کسی اور برانڈ سے مشابہت نہیں رکھتے۔نئے سال کی کسی تقریب میں شرکت کرنی ہو یا کسی اور جگہ مدعو ہوں تو یہ نازک سی جیولری آپ کو جاذب نظر بنا دے گی۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی