09:34 pm
نیل کلر اور نیل آرٹ

نیل کلر اور نیل آرٹ

09:34 pm

ہاتھ شخصیت کے آئینہ دار ہوتے ہیں،خوبصورت ہاتھوں کا اثر چہرے پر بھی پڑتا ہے۔چہرے کی شادابی اور خوبصورتی بڑھانے کے لئے خواتین جس طرح محنت کرتی ہیں اسی طرح ہاتھوں کی خوبصورتی پر بھی خاصی توجہ دی جاتی ہے۔بات ہو ہاتھوں کی خوبصورتی کی اور نیل پالش کا ذکر نہ آئے یہ تو ناممکن سی بات ہے۔نیل پالش کے ذریعے ہاتھوں کی دلکشی اور خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ نیل پالش لگانا اب فیشن انڈسٹری کا ایک لازمی حصہ بن چکا ہے،ریمپ پر واک ہو یا کوئی تقریب ،خواتین کے ہاتھ نیل پالش کے بغیر نظر نہیں آئے۔ موسم سرما کے آغاز سے ہی جس طرح ملبوسات کے لئے رنگوں کا انتخاب خواتین کو ستانے لگتا ہے اسی طرح نیل کلرز ٹرینڈز کو لے کر خواتین کافی پریشان نظر آتی ہیں۔ موسم کے بدلتے ہوئے رنگوں کو دیکھتے ہوئے نیل پالش کا رنگ منتخب کرنے پر زور دیا جاتاہے۔ نیل کلر میں کیا ان ہے اور کیا آوٹ،کون سا نیل آرٹ اس موسم میں خاصا مقبول ہے اور کون سا کم،یہ سوال خواتین میں زیر بحث ہوتے ہیں۔تو آئیے ہم بھی کچھ بات کر لیتے ہیں موسم سرما کے نیل پالش کلر اور نیل آرٹ پر۔ سوفٹ گرے ہلکا سرمئی رنگ موسم سرما میں نیل پالش کے بہتر رنگوں میں سے ایک ہے۔سوفٹ گرے نیل کلر کو بلیک کلر کے ہمراہ نیل آرٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتاہے،یہ رنگ موسم سرما کے دوران ہاتھوں میں کافی بھلا محسوس ہوتا ہے۔ لائٹ گرین فلیگ گرین اور بوتل گرین نیل کلر کے بجائے اس موسم میں لائٹ گرین کلر کی نیل پالش کا انتخاب کریں،یہ رنگ سردیوں میں آپ کو موسم سرما کی سوغاتوں کی بھی یاد دلائے گا،ساتھ ہی آپ کے خوبصورت ہاتھوں کی خوبصورتی کو مزید نکھارنے میں مددگار ہو گا۔ اسکائی بلو اکثر خواتین فیروزی رنگ کی نیل پالش کا استعمال کم کرتی ہیں لیکن یہ رنگت موسم گرمامیں نیل کلر کے ساتھ ساتھ موسم سرما میں بھی کافی’ان‘ ہے۔ اورنج یہ رنگ آپ کو موسم سرما کے مالٹوں کی یاد دلاتا ہے لیکن سردی کی شدت میں آپ کے ناخنوں پر لگا کافی بھلا محسوس ہو گا۔ الٹرا وائلٹ الٹرا وائلٹ رنگ سال کا بہترین اور پسندیدہ رنگ ہے،الٹرا وائلٹ نیل پالش کی اہم خوبی یہ ہے کہ اسے گوری،گندمی اور سانولی ہر قسم کی رنگت کی حامل خواتین استعمال کر سکتی ہیں۔ گولڈن گولڈن کلر کی نیل پالش کو موسم سرما میں ہی استعمال کیا جا سکتا ہے،یہ رنگ میٹ اور گلیٹر دونوں شیڈز میں ہاتھوں کی دلکشی اور خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔ سفید وائٹ نیل کلر موسم سرما کے لئے بہترین ہے اس رنگ کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اس رنگ کی نیل پالش سانولے اور گورے دونوں قسم کے ہاتھوں میں بہترین لگتی ہے۔ نیل آرٹ نیل کلر کے علاوہ سردیوں کے مشہور نیل آرٹ ڈیزائن کونسے ہیں،آئیے ان پر بھی ایک ایک نظر ڈالتے ہیں۔ فریش فروٹ نیل آرٹ جی ہاں!فریش فروٹ نیل آرٹ ٹرینڈ،موسم سرما میں چونکہ مالٹا اور مسمی خاصے شوق سے کھائے جاتے ہیں تو کیوں نہ ان پھلوں کو نیل آرٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جائے۔اس نیل آرٹ کے ذریعے فریش فروٹ بنا کر ناخنوں کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،اگر آپ بھی فیشن کی دلدادہ ہیں اور کچھ نیا کرنا چاہ رہی ہیں تو آپ کو چاہیے کہ فروٹ آرٹ کو اپنے ناخنوں پر ضرور آزمائیں اور ہر کسی سے داد پائیں۔ سن رائز نیل آرٹ سن رائز نیل آرٹ موسم سرما کے نیل آرٹ ٹرینڈ میں سے ایک ہے،اس نیل آرٹ کو ناخنوں پر لگانے کے لئے پیلی اور اورنج نیل پالش کا استعمال کیا جاتاہے۔سورج کو ذہن میں رکھتے ہوئے ناخنوں پر نیل آرٹ سے مختلف قسم کے خوبصورت اسٹائل ترتیب دیے جاتے ہیں۔ ماربل نیل آرٹ ماربل نیل آرٹ ایک ایسا طریقہ ہے جس کے لئے نیل پالش کے قطروں کو پانی کی اوپری سطح پر گرا کر ایک ڈیزائن بنایا جاتا ہے اور پھر اس ڈیزائن کو ناخنوں پر منتقل کیا جاتا ہے،یہ ماربل نیل آرٹ کہلاتا ہے۔ فری ڈراگنگ میں جیو میٹریکل ڈیزائن بنایا جاتا ہے جبکہ فری ڈراپنگ اسٹائل میں گول ڈیزائن بناتے ہیں۔اس نیل آرٹ کو بھی موسم سرما میں ٹرینڈ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہاٹ پنک کیا پنک کلر آپ کا بھی پسندیدہ ہے،اگر ایسا ہے تو موسم سرما میں ہاٹ پنک نیل آرٹ ضرور بنائیں،ہاٹ پنک نیل آرٹ میں خواتین شیڈ کے ذریعے ڈارک پنک نیل کلر کو آدھے ناخنوں پر مختلف اسٹائل سے لگاتی ہیں جو سردی میں دیکھنے میں بے حد بھلے لگتے ہیں اور ہاتھوں کی دلکشی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا