11:59 am
عمر کے مطابق میک اپ

عمر کے مطابق میک اپ

11:59 am

عمر کا کوئی بھی حصہ ہو،تمام خواتین ہر وقت خوبصورت دکھنا چاہتی ہیں لیکن بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ جلد میں بہت سی تبدیلیاں بھی رونما ہوتی ہیں۔اگر میک اپ جلد کی ساخت کے مطابق نہ کیا جائے تو بعض خواتین وقت سے پہلے ہی زائد العمر لگنے لگتی ہیں۔چنانچہ اگر آپ کا رنگ و روپ مانند پڑ رہا ہے اور آپ کئی سال سے ایک جیسا میک اپ کر رہی ہیں تو اب اسے بدل ڈالیں لیکن اس سے پہلے آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ کس عمر میں کیسا میک اپ کرنا چاہیے؟بیوٹی ماہرین نے اس مسئلہ کو حل کرتے ہوئے چند تجاویز دی ہیں کہ 20 برس کی لڑکیوں سے لے کر 40 برس سے زائد عمر کی خواتین پر کیسا میک اپ اچھا لگے گا جس سے وہ عمر کے ہر حصے میں جوان اور حسین نظر آئیں۔ 20 سے 30 سال اس عمر میں تو ویسے ہی جلد آپ کی طرح جوان اور صحت مند ہوتی ہے،اس عمر میں آپ جیسے چاہیں بنیں سنوریں،سب ہی اچھا لگتا ہے۔ آپ چاہے کم میک اپ کریں یا زیادہ ہلکا کریں یا شوخ ،ہر انداز میں آپ نمایاں لگیں گی۔ویسے آپ چاہیں تو ہر بار نیا انداز بھی اپنا سکتی ہیں۔ اس عمر میں اپنے مزاج کے مطابق نت نئے تجربات کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں مثلاً آپ شوخ رنگ کے شیڈز استعما ل کر سکتی ہیں،اگر آپ مکمل میک اپ نہ بھی کرنا چاہیں تو صرف شوخ رنگ کی لپ اسٹک لگا کر بھی پرکشش لگا جا سکتا ہے۔ اگر آپ 30 برس کے قریب ہوں تو کوشش کریں کہ میک اپ کے ہلکے شیڈز استعمال کریں تاکہ آپ کی شخصیت میں بچوں جیسی خوبصورتی جھلکے اور اس کا قدرتی اثر برقرار رہے ۔ایسا نہیں ہے کہ آپ عمر کے اس حصے میں نئے تجربات نہیں کر سکتیں لیکن کوشش کریں کہ غیر نمایاں بیس یا فاؤنڈیشن لگائیں۔اس کے علاوہ لپ اسٹک، بلش آن یا آئی شیڈو کے لئے پنک اور پیج کلرز بہتر رہیں گے۔ 30 سے 40 سال عمر کے اس حصے میں آپ کو اپنے میک اپ اور سجنے سنورنے کے انداز پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔اس عمر کو پہنچنے تک آپ کی شخصیت کا تاثر لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہو چکا ہوتا ہے،اس لئے نت نئے تجربات سے گریز کریں یعنی اگر آپ بہت زیادہ میک اپ کرنے کی عادی نہیں ہیں تو معمول سے ہٹ کر کوئی تجربہ نہ کریں اور اگر آپ مکمل میک اپ کرتی ہیں تو یہی انداز برقرار رکھیں۔ دراصل اس عمر میں شخصیت میں آنے والی پختگی چہرے پر بھی جھلکتی ہے،اس لئے اگر آپ نسبتاً سنجیدہ مزاج کی ہیں تو شوخ اور نمایاں میک اپ ہر گز نہ کریں تاکہ آپ کی شخصیت کا اندرونی اور بیرونی تاثر یکساں رہے۔ 40 سال سے زائد اس عمر میں میک اپ اور اینٹی ایجنگ کریمز کے علاوہ آپ کو اپنی خوراک میں ایسی غذائیں بھی شامل کرنا پڑیں گی،جو بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں کیونکہ جونہی خواتین 40 سال کی عمر کو پہنچتی ہیں تو ان کی جلد میں آنے والی تبدیلیاں نمایاں ہونے لگتی ہیں۔ عمر کے اس دور میں جلد کے اندر قدرتی پروٹین کی مقدار کم ہو جاتی ہے ،جس سے جلد ڈھلنے لگتی ہے،رنگ و روپ ماند پڑنے لگتا جبکہ جھریاں نمایاں ہونے لگتی ہیں۔ماہرین مشورہ دیتی ہیں کہ ایسے میں آپ اینٹی ایجنگ کریم اور لوشن استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی تازگی برقرار رکھنے کے لئے سپلیمنٹس بھی استعمال کریں تاکہ جلد میں آنے والی تبدیلیوں کی رفتار کو سست کیا جا سکے۔ عموماً ہر عمر کی خواتین کو سن بلاک ضرور استعمال کرنا چاہیے مگر 40 سال کے بعد اس کے استعمال میں ہر گز لاپروائی نہ کریں۔ایسا میک اپ کریں جس سے آپ کے چہرے کے تمام خدوخال نمایاں ہوں مثلاً بھنویں،ہونٹ اور پلکوں پر خاص توجہ دیں تاکہ آپ کے چہرے کا مجموعی تاثر خوشگوار لگے۔اسی طرح جب آپ 50 سال کے قریب ہوں تو میک اپ میں مزید نئے تجربات کرنے سے گریز کریں یعنی میک اپ کے وہی شیڈز استعمال کریں جو آپ پر جچتے ہوں۔اس عمر میں گہرے اور شوخ رنگ ہر گز نہ لگائیں بلکہ ہلکے اور غیر نمایاں شیڈز سے میک اپ کریں تاکہ آپ تروتازہ نظر آسکیں۔سب سے اہم بات،میک اپ ایسا کریں جس میں آپ باوقار لگیں اور جو کچھ بھی استعمال کریں،وہ آپ کی خوبصورتی کے مطابق جچ رہا ہو۔

تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ نے سینٹ الیکشن خفیہ کرانے کی رائے دی،شبلی فرازنوکری کر نے پر مجبور ہیں،مریم اورنگزیب

سپریم کورٹ نے سینٹ الیکشن خفیہ کرانے کی رائے دی،شبلی فرازنوکری کر نے پر مجبور ہیں،مریم اورنگزیب

سپریم کورٹ نےسینیٹ الیکشن میں شفافیت کیلئے زبردست فیصلہ دیا ،فیصل جاوید

سپریم کورٹ نےسینیٹ الیکشن میں شفافیت کیلئے زبردست فیصلہ دیا ،فیصل جاوید

سپریم کورٹ نے ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کا موقف تسلیم کرلیا ،فواد چوہدری

سپریم کورٹ نے ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کا موقف تسلیم کرلیا ،فواد چوہدری

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سینیٹ الیکشن دلچسپ ہونگے،شیخ رشید

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سینیٹ الیکشن دلچسپ ہونگے،شیخ رشید

سپریم کوٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،شبلی فراز

سپریم کوٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،شبلی فراز

وزیراعظم وزراء کی کارکردگی سے ناخوش : وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان

وزیراعظم وزراء کی کارکردگی سے ناخوش : وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان

نامور اداکار اعجاز درانی انتقال کر گئے

نامور اداکار اعجاز درانی انتقال کر گئے

پاکستان : کورونا سے مزید36افراد جاں بحق

پاکستان : کورونا سے مزید36افراد جاں بحق

کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں، شاہ محمود قریشی

کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں، شاہ محمود قریشی

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سے قبل نئی حکمت عملی ۔۔۔۔۔ تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوگیا

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ سے قبل نئی حکمت عملی ۔۔۔۔۔ تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق ہوگیا

پاک سرزمین پارٹی خیبر سے کراچی تک ظلم کا نظام ختم کرے گی ۔ مصطفی کمال

پاک سرزمین پارٹی خیبر سے کراچی تک ظلم کا نظام ختم کرے گی ۔ مصطفی کمال

 پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔مولانا فضل الرحمان

سینیٹ اجلاس سے قبل سندھ میں پی ٹی آئی اتحادیوں کی بیٹھک ۔۔۔۔ ایم کیو ایم نے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحات میں معذرت کر لی

سینیٹ اجلاس سے قبل سندھ میں پی ٹی آئی اتحادیوں کی بیٹھک ۔۔۔۔ ایم کیو ایم نے ظہرانے میں شرکت سے آخری لمحات میں معذرت کر لی

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز