03:04 pm
کراؤن بریڈ ہیئر اسٹائل - خواتین کیلئے مضامین

کراؤن بریڈ ہیئر اسٹائل - خواتین کیلئے مضامین

03:04 pm

تہوار کا موقع ہو،شادی بیاہ کی تقریبات یا پھر کہیں پارٹی میں جانا ہو تو کپڑوں کے ساتھ ساتھ ہیئر اسٹائل بنانے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ ہیئر اسٹائل ایسیسریز کے حوالے سے بات کی جائے تو بالوں کی خوبصورتی بڑھانے اور شاہی انداز دینے کے لئے ماضی میں کراؤن (تاج) کا استعمال خواتین میں خاصا مقبول رہا۔سر پر تاج لگا کر جہاں بالوں کی خوبصورتی بڑھائی جاتی تھی،وہیں اس اسٹائل کو اپنا کر خواتین خود کو ملکہ کی طرح محسوس کرتی تھیں۔ اگرچہ اب کراؤن پہننا”اولڈ فیشن“تسلیم کیا جاتا ہے،تاہم کچھ ہیئر اسٹائل کی بدولت آج بھی آپ ملکہ جیسا تاثر با آسانی دے سکتی ہیں۔وہ ہیئر اسٹائل کون سے ہیں اور انھیں کس طرح بنایا جا سکتا ہے،آئیے اس آرٹیکل میں آپ کو بتاتے ہیں۔
کراؤن بریڈ کیسے بنائی جائے؟ کراؤن بریڈ عام طور ایک یا دو چوٹیوں پر مشتمل ہوتی ہے،یہ عام سی چوٹیاں سر پر فریم کی مانند تاج کی صورت لپیٹی جاتی ہیں۔ کراؤن بریڈ بنانے کیلئے یہ فیصلہ کرنا ضروری ہے کہ آیا آپ فش ٹیل کراؤن بریڈ بنانا چاہتی ہیں یا ڈچ بریڈ یا پھر کچھ مختلف۔لیکن سب سے پہلے ان اسٹائل کے بارے میں معلوم ہونا اور بنانے کا طریقہ آنا چاہیے۔سب سے پہلے بالوں کو اچھی طرح سے کنگھا کر لیں۔سیدھی یا آڑی،جیسی بھی مانگ آپ کے چہرے پر جچے بالوں کو اسی سمت برابر حصوں میں تقسیم کر لیں۔ کراؤن بریڈ بنانے کے لئے آپ کو دونوں طرف الگ الگ چوٹی بنانا ہوگی۔اگر آپ دو چوٹیاں پسند نہیں کرتیں تو ایک چوٹی کے ساتھ بھی کراؤن بریڈ بنائی جا سکتی ہے۔عام طور پر کراؤن بریڈ سر پر سامنے کی طرف سے بنانا شروع کی جاتی ہے،لیکن اگر آپ پچھلے رُخ سے کراؤن بریڈ بنانا چاہتی ہیں تو بالوں کو دو حصوں میں علیحدہ علیحدہ کر لیں۔پھر علیحدہ کیے گئے بالوں میں پیچھے کی جانب سے بل ڈال کر چوٹی باندھنا شروع کریں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ چوٹی نہ بہت ڈھیلی ہو اور نہ بہت ٹائٹ۔اگر آپ چاہیں تو ہیئر اسٹائل کو خوبصورت بنانے کے لئے آگے سے کچھ بال کھلے چھوڑ سکتی ہیں ۔ایک ایک سائیڈ لیتے ہوئے بالوں کی چوٹی آخری سرے تک بنائیں اور سرے پر بالوں کے رنگ کا ربڑ بینڈ باندھ دیں۔اگر آپ بالوں کو علیحدہ کیے بغیر چوٹی بنا رہی ہیں تو اسے بالوں کے آخری حصے تک بنائیں۔ چوٹی بنانے کے بعد باری آتی ہے ان چوٹیوں کو سر پر تاج کی صورت لپیٹنے کی۔چوٹی کے بل انگلیوں کی مدد سے کچھ ڈھیلے کریں اور اسے سر پر تاج کی طرح رکھ کر بابی پن(کلر وہ لیں جو آپ کے بالوں سے ہم رنگ ہو)کی مدد سے سیٹ کر لیں۔کراؤن کی پوزیشن آپ پر منحصر ہے،لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ بالوں میں نہ بہت پیچھے ہو اور نہ ہی آگے۔کراؤن بریڈ کے مختلف اور منفرد اسٹائل پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

بلاول تین صوبوں میں ’’تبدیلی‘‘ کیلئے سرگرم،سپیکر قومی اسمبلی بھی نشانے پر

بلاول تین صوبوں میں ’’تبدیلی‘‘ کیلئے سرگرم،سپیکر قومی اسمبلی بھی نشانے پر

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی

بلوچستان: مختلف واقعات میں 9افراد جاں بحق،13 زخمی

بلوچستان: مختلف واقعات میں 9افراد جاں بحق،13 زخمی

کراچی ایکسپریس حادثہ: 15 ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی ایکسپریس حادثہ: 15 ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

 پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال