03:02 pm
آپ کے بالوں کی نگہداشت - بالوں کی حفاظت

آپ کے بالوں کی نگہداشت - بالوں کی حفاظت

03:02 pm

بالوں کا کم ہو جانا آج کل ایک بہت عام بات ہے‘اور یہ شکایت بہت کم عمری میں بھی لاحق ہو جاتی ہے۔بالوں کے کم ہو جانے کے بہت سارے اسباب ہیں۔بالوں کی روزانہ نگہداشت کے طریقوں میں عمر کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں ہوتی ہیں۔تاہم جلدی امراض کے ماہرین اس مسئلے کے بہت سے حل پیش کرتے ہیں۔بہت کم عمری میں بالوں کے کم ہو جانے کی شکایت آج کل بہت عام ہے۔ بالوں کے کم ہو جانے کے بہت سارے اسباب ہو سکتے ہیں‘لیکن سائنسدانوں کے کہنے کے مطابق اس کا اصل سبب موروثی طور پر بالوں کا کم ہو جانا ہے۔موروثیت‘ ہارمونز اور بڑھتی ہوئی عمر سے تعلق رکھنے والے اسباب مل کر بالوں کے بعض گڑھوں کو سکیڑنا شروع کر دیتے ہیں۔اس کے نتیجے میں ایک مخصوص مدت گزرنے کے بعد بالوں کی نشوونما بالکل رک جاتی ہے۔ عام طور پر ہم ہر روز اپنے تقریباً سو بالوں سے محروم ہو جاتے ہیں چند ماہ کے بعد اسی گڑھے میں سے ایک نیا بال اُگ آتا ہے لیکن مذکورہ بالا حالت میں بالوں کی نشوونما بالکل رک جاتی ہے جس کے نتیجے میں گنجا پن پیدا ہوتا ہے۔بالوں کے کم ہو جانے کے دیگر اسباب میں دباؤ‘جلدی تکالیف یا کوئی سنگین بیماری‘زچگی‘صدمہ ‘منشیات کا بہت زیادہ استعمال‘کھانے کی غلط عادتیں اور بالوں کو کیمیاوی عمل سے گزارنا وغیرہ شامل ہیں۔ بالوں کے پتلا ہو جانے اور ان کے گر جانے کے بہت سارے اسباب ہیں خوش قسمتی سے ان میں سے بعض ایسے ہیں جن کا جزوی یا مکمل طور پر تدارک کیا جا سکتا ہے۔عمر کے ساتھ ساتھ بالوں کے اگنے میں کمی واقع ہوتی جاتی ہے اور اُگنے والے بال پتلے بھی ہوتے جاتے ہیں۔مزید یہ کہ زیادہ عمر کے بال خشکی کا زیادہ شکار ہوتے ہیں اور وہ ٹوٹتے بھی زیادہ ہیں۔اس لئے آپ کو بالوں کی روزمرہ کی نگہداشت میں عمر کے ساتھ ساتھ تبدیلی کرنی چاہیے ۔ مردوں کی طرز کا گنجا پن بالوں کی یہ کمی مردوں اور عورتوں دونوں کو متاثر کرتی ہے۔مردوں کے سر کے اوپری پچھلے حصے سے بال غائب ہونا شروع ہوتے ہیں اور عورتوں کے کھوپڑے کے تمام حصوں سے بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔اس قسم کا گنجا پن فی الحقیقت ہارمون اویسٹروجن میں کمی کے باعث پیدا ہوتا ہے۔چنانچہ یہ عمر رسیدہ عورتوں میں بہت عام ہے جو عورت اس قسم کی صورتحال سے دو چار ہو تو اسے ماہر امراض جلد سے رجوع کرنا چاہیے۔ ماہر مندرجہ ذیل میں سے کوئی علاج تجویز کرے گا۔ ریگین(Regaine) کھوپڑی پر ایک خاص قسم کا محلول لگایا جاتا ہے۔ریگین کا استعمال ان عورتوں کو نہیں کرنا چاہیے جو حاملہ ہوں یا بچے کو دودھ پلاتی ہوں اور اس کی زیادہ قوت بخش شکل عورتوں کو استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ پروسکار (Proscar) گولیوں کی شکل میں دستیاب ہے۔ اسے استعمال کرنے والی عورتوں اور مردوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ حفاظتی طریقے اختیار کریں کیونکہ اس دوا کے فعال اجزاء شکم مادر میں بچے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ہارمون ری پلیس منٹ تھراپی(ایچ آر ٹی)بھی بالوں کو گرنے سے روکنے کا ایک طریقہ ہے۔ایک آخری علاج کے طور پر ہیر ٹرانسپلانٹیشن پر بھی غور کر سکتے ہیں۔اس وقت بالوں کا ٹرانسپلانٹیشن پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر کیا جا رہا ہے۔ اوور پروسیسنگ کلرنگ‘بلیچنگ اور پرمنگ وغیرہ اگر نامناسب طور پر کی جائیں تو ان کے نتیجے میں بال ٹوٹ سکتے ہیں یا گر سکتے ہیں اور آپ کو صحت مند بالوں کے نکلنے کا انتظار کرنا پڑے گا بالوں کو بار بار سیدھا کرنے سے بالوں کو مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے ۔اس بات کا خیال رکھیے کہ آپ اپنے بالوں کے ساتھ نرمی برتیں اور بار بار ان کی پروسیسنگ نہ کریں۔ علاج: کچھ عرصہ پہلے تک اس خرابی کا کوئی موثر علاج موجود نہیں تھا۔لیکن آج بالوں کے گرنے میں کمی آنے اور گرے ہوئے بالوں کو بحال کرنے کے لئے علاج اور سرجری کی سہولتیں موجود ہیں۔بالوں کو گرنے سے بچانے کے لئے دو اقسام کی سرجری موجود ہیں۔ان میں سے ایک کا تعلق ٹرانسپلانٹیشن سے ہے اور دوسری کا تعلق کھوپڑی سے ہے۔بالوں کی خوبصورت اور گھنی نشوونما کے لئے ضروری ہے کہ آپ کی روزانہ کی غذا میں ایسی چیزیں شامل ہوں جن سے بالوں کو غذائیت حاصل ہوتی ہو بالوں کی تشکیل پروٹین کے ذریعے ہوتی ہے۔ اس لئے پروٹین کی مناسب مقدار کا استعمال ضروری ہے۔معدنیات بھی ضرور استعمال کی جانی چاہئیں۔آپ کو روزانہ سو گرام پروٹین کے استعمال کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ دواؤں کی صورت میں بھی لے سکتی ہیں یا پھر دودھ‘چھاج‘دہی‘سویا بین‘انڈوں‘پنیر‘گوشت اور مچھلی کے ذریعے حاصل کر سکتی ہیں۔وٹامن اے‘وٹامن بی‘وٹامن بی6‘بی 12‘فولک ایسڈ‘فولاد‘تانبے اور آیوڈین کی کمی بھی بالوں کے گرنے کا اور ان کے وقت سے پہلے سفید ہو جانے کا سبب بن سکتی ہے۔ آئی نوسیٹال(Inositol) کی کمی بھی جو کہ کلیجی اور شیرے جیسی اشیائے خوردنی میں پایا جاتا ہے‘بالوں کے گرنے کا ایک سبب ہے۔ علاج: بالوں کو مضبوط رکھنے کے لئے یہاں کچھ نسخے درج کئے جاتے ہیں لیکن وہ دباؤ(اسٹریس)کی وجہ سے بالوں کے گرنے سے روکنے میں مددگار ثابت نہیں ہوں گے۔ وٹامن بی 6 اور پروٹین سلیکا جیسی غذائیت بخش ادویات استعمال کیجئے دوائیں اس وقت کارآمد ثابت ہوتی ہیں جب آپ قدرتی غذائی ذرائع سے ضرورت کے مطابق غذائیت حاصل کر سکیں۔ پوری نیند سوئیے اور متوازن اور صحت بخش غذا استعمال کیجئے۔ سر دھونے کے بعد اپنی کھوپڑی کا باقاعدگی کے ساتھ مساج کیجئے۔اس کی وجہ سے خون کی گردش میں اضافہ ہو گا اور صحت مند بال اگیں گے۔ کھوپڑی پر ناریل کے دودھ کی مالش سے بالوں کی نشوونما کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ ہرے دھنیے کے پتوں کے عرق کا سر پر ملنا بالوں کے لئے مفید ہے۔ کھوپڑی پر آملے کے تیل کی مالش کیجئے(آملے کے ٹکڑوں کو ناریل کے تیل میں ابالئے)۔ سیب کے جوس‘سرکے اور ساج(sage) کے اُبلے ہوئے پانی کا آمیزہ تیار کیجئے اور اسے سر پر ملئے۔اس سے بالوں کو اگنے میں مدد ملے گی۔ کیلوں کو شہد‘دہی اور کم چربی والے دودھ میں ملایئے اور اسے پینے کی کوشش کیجئے۔ جہاں تک ممکن ہو سکے‘دباؤ سے آزاد زندگی گزارنے کی کوشش کیجئے۔ پھٹے ہوئے کناروں والے بالوں کا المیہ یہ صورت حال ضرورت سے زیادہ پروسیسنگ کے باعث پیدا ہوتی ہے۔زور زور سے برش کرنے کے باعث بھی بالوں کے کنارے پھٹ سکتے ہیں۔نقصان زدہ بال کا فائبر پھٹ کر دو یا تین حصوں میں منقسم ہو سکتا ہے اور پھٹے ہوئے حصے کی لمبائی دو یا تین سینٹی میٹر ہو سکتی ہے۔ پھٹے ہوئے کناروں کا بہترین علاج یہ ہے کہ انہیں کاٹ کر الگ کر دیا جائے اور مستحکم اور مضبوط کناروں کو باقی رکھا جائے۔ کیا کوئی چیز ایسی ہے جو بالوں کے پھٹے ہوئے کناروں کو ٹھیک کر دے؟نہیں‘ ایسی کوئی چیز نہیں ہے لیکن ان سے نجات پانے کا ایک طریقہ ہے اور وہ یہ کہ ہر چار ہفتے کے بعد ان کو تراش دیجئے اور پھر بالوں کی کنڈیشننگ کیجئے۔ کوئی اچھا کنڈیشنر استعمال کیجئے اور بالوں کو زیادہ درجہ حرارت پر خشک مت کیجئے۔ یاد رکھنے کی باتیں بالوں میں اس وقت برش مت کیجئے جبکہ وہ گیلے ہوں کیونکہ اس وقت انہیں سب سے زیادہ نقصان پہنچنے کا امکان ہوتا ہے۔ ہیئر ڈرائرز‘کرلنگ آئرنس اور گرم کرلرز کا استعمال کم کیجئے۔ قدرتی بالوں والا ایک برش خریدیئے جو بالوں کو کھینچے نہیں‘کھینچنے کی صورت میں بال ٹوٹ جاتے ہیں۔ سورج کی تیز روشنی سے بالوں کو محفوظ رکھنے کی غرض سے دھوپ میں اپنے سر پر اسکارف پہنئے۔ شیمپو کرنے کے بعد بالوں کو کنڈیشن کیجئے اور ڈیپ کنڈیشنر استعمال کیجئے‘کم سے کم مہینے میں ایک بار۔ ۔
خشکی (Dandruff) یہ ایک بہت عام بیماری ہے اور زندگی کے کسی بھی دور میں ہم پر حملہ آور ہو سکتی ہے۔خشکی ایک خاص قسم کے فنگس کے سر میں زیادہ پیدا ہو جانے کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے۔یہ فنگس سر میں قدرتی طور پر پیدا ہوتا ہے۔ہارمون کے عدم توازن‘بہت زیادہ روغنی کھوپڑی یا غذائیت کی کمی اس فنگس کو اور بھی پھیلنے میں مدد دیتی ہے۔ ہم سب کے جسموں سے مردہ جلد کے خلیے جھڑ جاتے ہیں‘لیکن ڈینڈرف میں مبتلا لوگوں کے جھڑنے والے خلیوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔چونکہ ان خلیوں میں آپس میں مل کر گچھا بن جانے کا رجحان پایا جاتا ہے اس لئے یہ گچھے با آسانی نظر آجاتے ہیں تاہم‘بعض صورتوں میں جو چیز ڈینڈرف معلوم ہوتی ہے وہ دراصل صرف قدرتی گچھا ہوتی ہے جو کہ ایک خشک کھوپڑی میں تشکیل پاتا ہے۔ بیشترین صورت میں اینٹی ڈینڈرف شیمپو کے استعمال سے ڈینڈرف کا علاج کامیابی کے ساتھ کیا جا سکتا ہے ۔اگر صورتحال زیادہ شدید ہوتو آپ کا ڈاکٹر زیادہ بہتر قسم کے شیمپو کے استعمال کا مشورہ دے سکتا ہے۔بعض شیمپو اس غرض سے تیار کئے جاتے ہیں جنہیں ہر بار سر دھوتے وقت استعمال کیا جا سکتا ہے‘جبکہ دوسرے ایسے ہوتے ہیں جنہیں صرف اسی وقت استعمال کیا جاتا ہے۔ جب بال کسی خرابی کا شکار ہوں جیسے کہ اینٹی ڈینڈرف شیمپو وغیرہ یہ ضروری ہے کہ آپ لیبل پڑھ لیں اور ہدایات پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔ بالوں کو رنگنے سے متعلق کچھ نسخے ہیئر ڈائی کی دو قسمیں ہوتی ہیں:مستقل اور نیم مستقل۔مستقل اثر والے ہیئر ڈائی میں ہائیڈروجن پر آکسائیڈ لازمی طور پر شامل ہونی چاہیے جس سے بالوں کو پورے انداز میں رنگنے یا یک رنگی تاثر دینے میں مدد ملتی ہے۔ پروکسائیڈرنگ کو اندر تک سرایت کرنے کا موقع دیتی ہے ۔پروکسائیڈ کا تناسب جتنا زیادہ ہو گا اتنا ہی اچھا اس کا اثر ہو گا۔ نیم مستقل ہیئر ڈائی یہ رنگ کو زیادہ گہرا نہیں کرتا۔آپ اسے اپنے بالوں کے قدرتی رنگ کے ساتھ ہم آہنگ کر سکتی ہیں‘یا انہیں کچھ زیادہ گہرا بنا سکتی ہیں۔یہ رنگ بیس مرتبہ سر دھونے کے بعد تک برقرار رہ سکتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ ہر بار شیمپو کے ساتھ مدھم پڑتا جائے گا۔ نیم مستقل ویجی ٹیبل کلر ان میں صرف سبزیوں کے ست اور قدرتی اجزاء شامل ہوتے ہیں چنانچہ یہ آپ کے بالوں کے کسی بھی رنگ کو متاثر نہیں کرتے۔یہ مہندی کی طرح کے ہوتے ہیں لیکن انہیں سر پر لیپا نہیں جاتا۔یہ رنگ بالوں کی سطح پر بیٹھ جاتے ہیں اور چھ مرتبہ سر دھونے کے بعد غائب ہو جاتے ہیں۔مختلف بالوں کے لئے کلر کرنے کے مختلف طریقے مناسب ہوتے ہیں۔ چنانچہ اپنے بالوں کو رنگنے کے لئے کس طریقے کا انتخاب کرنا ہے اس لئے کسی ماہر سے مشورہ کیجئے۔ اسکن ٹون آپ کے بالوں کے نئے رنگ کو آپ کی جلد کی رنگت کے مطابق ہونا چاہیے۔جو لوگ ہلکے رنگ کی جلد کے حامل ہوں‘ان پر بہت گہرے رنگ کے بال اچھے نہیں لگتے۔گہرے رنگ کی جلد ایسے بالوں کے ساتھ اچھی نہیں لگتی جو کہ One-Tone Blonde ہوں‘لیکن چار یا پانچ Blonde یا شہد کے رنگ کے ساتھ اچھی لگتی ہے۔ اگر آپ Blonde رنگ کے بال رنگوانا چاہتی ہیں تو اپنے ہیئر اسٹائلسٹ سے اس کے طریقے کے بارے میں بات کیجئے اگر آپ کے بال پیدائشی طور پر ڈارک براؤن رنگ کے ہیں تو پھر اس عمل میں آپ کو تکلیف نہیں ہو گی لیکن اگر آپ نے اپنے بالوں کو مستقل طور پر رنگ لیا ہے‘تو پھر یہ ایک طویل اور مشکل عمل ہو گا۔اس عمل کو پہلی بار خود اپنے طور پر کرنے کی بھی کوشش نہ کیجئے۔ بالوں کا سرخ رنگ ایک ایسا چیختا چنگھاڑتا رنگ ہوتا ہے جو سب کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔سرخ رنگے ہوئے بال کافی دن تک اپنے رنگ کو برقرار رکھتے ہیں۔لیکن اگر آپ کے بالوں کا رنگ Blonde ہے تو آپ کو اپنے قدرتی رنگ کے مقابلے میں عام طور پر دو سے تین شیڈ تک زیادہ گہرا رنگ کرانا ہو گا۔اس کے بعد بھی آپ گہرا سرخ رنگ حاصل کر سکیں گی اور پھر اس کو تبدیل کر دینا آسان نہیں ہو گا۔ براؤن رنگ محفوظ ترین رنگ ہے کیونکہ یہ تقریباً ہر شخص کے لئے مناسب ہوتا ہے اس کے بہت سارے شیڈز ہو سکتے ہیں۔ جن میں چاکلیٹ براؤن اور کاسنی شیڈ سے لے کر شیڈ یا ڈارک بلونڈ کے شیڈ شامل ہیں۔سیا ہ رنگ بالوں کے لئے آسان ترین ہے‘ کیونکہ یہ سارے بالوں میں اچھی طرح سرایت کر جاتا ہے۔تاہم بالوں کے رنگ کو سیاہ کرنے میں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ یہ رنگ صرف انہیں لوگوں پر اچھا لگتا ہے جن کی جلد کا رنگ گہرا یا زیتونی ہے۔ بالوں کا رنگ اڑ جانا وقت کے ساتھ ساتھ بالوں کا رنگ اڑ جاتا ہے ۔اس کے اسباب میں قدرتی عوامل‘جیسے ہوا اور دھوپ کے علاوہ کیمیاوی اثرات بھی شامل ہیں‘جیسے سخت شیمپو وغیرہ۔سرخ رنگ دوسرے رنگوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے اڑتا ہے۔اگر آپ یہ محسوس کریں کہ آپ کے بالوں کا رنگ اڑ گیا ہے لیکن انہیں دوبارہ رنگنا بہت جلد ہو گا‘تو اپنے ہیئر ڈریسر سے رجوع کیجئے جو آپ کو کسی ایسی چیز کے استعمال کا مشورہ دے گا جس سے اس کمی کو پورا کیا جا سکے اور آپ کی شخصیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ بالوں کے رنگ کے اڑنے کو کم سے کم کرنے کی غرض سے ایسے نازک شیمپو استعمال کیجئے جو کہ رنگے ہوئے بالوں کے لئے بنائے گئے ہیں اور اگر آپ کو دھوپ میں بہت زیادہ آنا جانا پڑتا ہو تو اپنے سر پر اسکارف کا استعمال کیجئے

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے اعظم سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی