03:56 pm
گھر کی دیواروں کی رونق بڑھائیں

گھر کی دیواروں کی رونق بڑھائیں

03:56 pm

جب بھی گھر کی خوبصورتی کو بڑھانے کی بات آتی ہے تو زیادہ سے زیادہ یہی ذہن میں آتا ہے کہ گھر میں رنگ و روغن کروا لیا جائے ۔اکثر یہی سمجھا جاتا ہے کہ رنگ کروانے سے دیواروں میں ایک نئی جان سی آجاتی ہے۔لیکن یہ سوچ غلط ہے،اکثر رنگ کروانے کے باوجود دیواریں پھیکی اور بے جان سی ہی لگتی ہیں،یہی وجہ ہے کہ گھر کی خوبصورتی کو بڑھانے اور ان پھیکی دیواروں میں جان ڈالنے کیلئے گھر بیٹھے ہی کچھ طریقے اختیار کئے جا سکتے ہیں،وہ طریقے کیا ہیں،آئیے جانیے۔ دیواریں اگر سادہ ہیں تو اچھے سے کیلنڈرز ان میں ایک نئی جان سی ڈال سکتے ہیں۔ایسے کیلنڈر کا انتخاب کریں،جن میں مختلف تصاویر بنی ہوئی ہوں،یا مختلف پینٹنگز ان پر بنائی گئی ہوں۔ ایسے پرانے کیلنڈرز جو بہت اچھے منظر یا پینٹنگز پر مشتمل ہوں،ان کیلنڈرز کو بھی فریم میں لگا کر گھر کی ۔
مختلف دیواروں پر لگا لئے جائیں تو ان میں ایک جان سی محسوس ہونے لگتی ہیں۔ جوٹ،مکرامے یا دھاگے سے مختلف دیواروں پر لٹکانے والے وال آرٹ تیار کئے جا سکتے ہیں،انٹرنیٹ پر مختلف ڈوریوں کی مدد سے گھر پر ہی گھڑی تیار کرنا،مکرامے تیار کرنے کی ویڈیوز موجود ہیں۔ان کا سائز بڑا رکھا جائے اور گھر پر اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ ان شاہکاروں کو ڈرائنگ روم یا بیڈ روم میں لگائیں اور ان کمروں کی دیواروں میں جان ڈالیں۔ ہمارے گھروں میں مختلف جرائد،رسالے اور اخبارات روزانہ آتے ہیں،جو پڑھنے کے بعد بے کار پڑے رہ جاتے ہیں اور بعد میں انہیں ردی کے سپرد کر دیا جاتا ہے۔جبکہ یہی رسالے اور اخبارات آپ کے بہت کام آسکتے ہیں۔رسالوں اور اخبارات میں خوبصورت سے مناظر پر مشتمل تصاویر ہوتی ہیں،اسی طرح رسائل بھی مختلف پینٹنگز،مناظر یا تصاویر پر مشتمل ہوتے ہیں،اپنی پسندیدہ ڈشز یا شخصیت کی تصاویر، پینٹنگز اور مناظر کو رسائل و اخبارات سے کاٹ کر انہیں کسی گتے پر چپکا لیں،پھر اسے فریم کرکے گھر کی دیواروں پر لگا لیں۔ گھر کی دیواروں میں نئی جان ڈالنے کیلئے پرانی تصاویر اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔دنیا سے گزر جانے والے رشتہ دار کی تصاویر،یا گھر والوں اور دوستوں کی تصاویر ہوں،یہ اگر دیواروں پر لگا لی جائیں تو گھر کی بے جان دیواریں ان قیمتی رشتہ داروں کی تصاویر سے سجتی دکھائی دیں گی۔گھر کی کسی دیوار پر ایک بڑا سا درخت پینٹ کریں اور اس کی ہر شاخ پر فیملی ممبر کی تصویر لگا دیں،اس طرح پرانی تصاویر سے ایک”فیملی ٹری“ تیار ہو جائے گا۔ چاہیں تو ان پرانی تصاویر کو ایک بڑے فریم میں لگا لیں،یا ایک فریم میں 4 سے 5 چھوٹی تصاویر کو پن کی مدد سے لگا لیں۔یوں ان پرانی یادگار تصاویر کی مدد سے گھر کی بے جان دیواروں میں جان سی پڑتی ہوئی دکھائی دے گی

تازہ ترین خبریں

گوگل کا نئے برس گوگل پوڈکاسٹ ایپ بند کرنے کا اعلان

گوگل کا نئے برس گوگل پوڈکاسٹ ایپ بند کرنے کا اعلان

نگراں حکومت مستونگ دھماکے کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کرے،صادق سنجرانی

نگراں حکومت مستونگ دھماکے کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کرے،صادق سنجرانی

آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی: ماہر امراض چشم

آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی: ماہر امراض چشم

نواز شریف کو کام کرنے دیا جائےتوملک سےمسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے: رانا ثناء اللہ

نواز شریف کو کام کرنے دیا جائےتوملک سےمسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے: رانا ثناء اللہ

مہنگائی سے نجات صرف نواز شریف دلاسکتے ہیں، مریم نواز

مہنگائی سے نجات صرف نواز شریف دلاسکتے ہیں، مریم نواز

نگران وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا رابطہ ،دہشتگردی واقعات کی مذمت

نگران وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا رابطہ ،دہشتگردی واقعات کی مذمت

ایشین گیمز ، پاکستانی ایتھلیٹکس گوہر شہباز نےسیمی فائنل  جگہ بنا لی

ایشین گیمز ، پاکستانی ایتھلیٹکس گوہر شہباز نےسیمی فائنل جگہ بنا لی

میاں نواز شریف  وطن   واپس آئیں گے  یا نہیں ،ن لیگ گو مگو صورتحال کا شکار  گئی

میاں نواز شریف وطن واپس آئیں گے یا نہیں ،ن لیگ گو مگو صورتحال کا شکار گئی

سائفر کیس، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی   اور شاہ محمود قریشی کو سزا دینے کی استدعا

سائفر کیس، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا دینے کی استدعا

سانحہ مستونگ ،ڈی ایس پی انور گشکوری سمیت 51 افراد جاں بحق،60 سے زائد زخمی

سانحہ مستونگ ،ڈی ایس پی انور گشکوری سمیت 51 افراد جاں بحق،60 سے زائد زخمی

سانحہ مستونگ ، بلوچستان   میں تین روزہ سوگ کااعلان

سانحہ مستونگ ، بلوچستان میں تین روزہ سوگ کااعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر