01:56 pm
چین کے بعدسب سے قریبی دوست اور بڑاسلامی ملک پا کستان اورکشمیرکے حق میدان میں آگیا

چین کے بعدسب سے قریبی دوست اور بڑاسلامی ملک پا کستان اورکشمیرکے حق میدان میں آگیا

01:56 pm

انقرہ(ویب ڈیسک)ترک پارلیمنٹ کے سپیکرکاکہناہےکہ مقبوضہ کشمیرکے معاملے پرپاکستان کے ساتھ کھڑاہوناہمارافرض ہے ،پارلیمنٹ کے تیسرے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ترک پارلیمنٹ کے سپیکرمصطفیٰ سنتوپ کاکہناتھاکہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں عوام کو5اگست کے بعد سے بدترین لاک ڈائون کاسامناہے ، آرٹیکل 370کے خاتمے کے بعد سے سیکڑوں افرادکو بھارتی حکام نے گرفتارکررکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری قوم بھارتی مسلمانوں کی دوستی کو کبھی نہیں بھولے گی،
جنگ آزادی کے دوان وہاں کے مسلمانوں نے ہماری بہت مدد کی تھی۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جن میں زیادہ تر لوگوں کی تعداد سیاسی رہنماؤں کی تھی ہے کو ریاستی زور و جبر سے گرفتار کیا گیا ہے۔اسرائیلی مظالم کے خلاف ترک پارلیمنٹ کے سپیکر کا مزید کہنا تھا کہ صہیونی فورسز کی طرف سے فلسطینی بھائیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں