04:30 pm
ہم بہت جلدیورپی یونین کوسرپرائز دیں گے ،برطانوی وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

ہم بہت جلدیورپی یونین کوسرپرائز دیں گے ،برطانوی وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

04:30 pm

لندن (ویب ڈیسک )برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پھر یورپی یونین پر زوردیا ہے کہ وہ بریگزٹ پر معاملہ فہمی سے کام لے۔انھوں نے برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے لیے ایک نیا منصوبہ وضع کیا ہے اور وہ اس کو بلاک کو پیش کرنے والے ہیں لیکن ساتھ ہی انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی نئی ڈیل طے نہیں پاتی ہے تو برطانیہ کسی قسم کے نتائج کی پروا کیے بغیر31 اکتوبر کو یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے گا۔انھوں نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ دونوں فریقوں کے لیے ایک متبادل سمجھوتا یہ ہوسکتا ہے
کہ شمالی آئرلینڈ کی سرحد پر یا اس کے نزدیک کوئی کسٹم چیک پوسٹ نہیں ہوگی اور برطانیہ اس صورت میں یورپی یونین سے کسی نئی ڈیل کے بغیر بھی اخراج کے لیے تیار ہے۔بورس جانسن قبل ازیں بھی یورپی یونین سے یہ مطالبہ کرچکے ہیں کہ وہ آئرلینڈ کے ساتھ بارڈر کا مسئلہ ( بیک اسٹاپ) حل کرے۔انھوں نے اس سرحدی انتظام کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اگر برطانیہ سے بریگزٹ کی طلاق کے لیے کوئی سمجھوتا چاہتی ہے تو اسے اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔وہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے متعدد مرتبہ خبردار کرچکے ہیں کہ اگر یورپی یونین نے برطانیہ کے انخلا کے سمجھوتے پر مذاکرات سے انکار جاری رکھا تو پھر وہ اکتیس اکتوبر کو کسی نئے سمجھوتے کے بغیر ( نوڈیل) ہی تنظیم کو خیرباد کہہ دیں گے۔

تازہ ترین خبریں