05:26 pm
ترکی اور پاکستان میںچار جنگی بحری جہازوں کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا

ترکی اور پاکستان میںچار جنگی بحری جہازوں کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا

05:26 pm

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ترکی نے دفاع کے میدان میں ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ ترکی نے جدید جنگی صلاحیتوں کے حامل چار بحری جہاز پاکستان کو دینے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ ترکی کے دارالحکومت استنبول کے نیول شپ یارڈ میں ان طیاروں کی تیاری اور پاکستان کو حوالگی کے حوالے سے ایک تقریب ہوئی جس میں ترک صدر رجب طیب اردگان مہمان خصوصی تھے۔
پاکستان کی جانب سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تقریب میں شرکت کی۔ معاہدے کے مطابق دو بحری جہا زترکی جب کہ دو پاکستان میں تیار کیے جائیں گے۔ جدید دفاعی صلاحیتوں سے مالامال ان بحری جہازوں میں جنگی لڑاکا طیاروں کو بھی مار گرانے کی صلاحیت ہے۔ ترک صدر کا کہناتھا کہ ترکی پاکستان پر حملے کو خود پر حملہ تصور کرتا ہے۔ چین کے اشتراک سے جے تھنڈر لڑاکا طیاروں کے بعد جنگی بحری جہازوں کی پاک نیوی کو فراہمی سے پاکستان کی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبریں