02:04 pm
بھری عدالت میں خودکوسب سے سامنے سینے میں گولی ماردی

بھری عدالت میں خودکوسب سے سامنے سینے میں گولی ماردی

02:04 pm

بینکاک (مانیٹرنگ ڈیسک )تھائی لینڈ کے جج نے قتل کے متعددملزموں کوبری کرنے کافیصلہ سنانے کے بعدبھری عدالت میں خودکوسب سے سامنے سینے میں گولی ماردی ۔جج نے خودکوگولی مارنے سے قبل کہاکہ ملک کاعدالتی نظام شفا ف نہیں جج کی اس تقریرکوفیس بک لا ئیوکے ذریعے سوشل میڈیاپرنشرکیاگیا۔ناقدین کاالزام ہے کہ کئی دیگرممالک کی طرح تھائی لینڈ کی عدالتیں بھی امیراورطاقتورافرادکوبری کردیتی ہیں جبکہ غریب افرادکوچھوٹے چھوٹے کیسز میں سخت سزائیں سنائی جا تی ہیں
تاہم یہ پہلاواقعہ ہے کہ ملک کے کسی جج نے نظام انصاف کوتنقیدکانشانہ بنایاہے۔ اے ایف پی کے مطابق کاناکورن پیانچانا جمعے کی شام کو تھائی لینڈ کے شورش زدہ جنوبی علاقے یلا کی ایک عدالت میں قتل کے کیس میں ملوث پانچ مسلمان ملزموں کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنا رہے تھے۔نہوں نے پانچوں ملزموں کو بری کیا، عدالت میں شفاف نطام عدل کے لیے اپیل کی اور پھر پستول نکال کر اپنے آپ کو سینے میں گولی مار لی۔جج نے کمرہ عدالت میں خطاب کے دوران کہاکہ کسی کوسزادینے کے لیے آپ کوواضح اورمعتبرثبوتوں کی ضرورت ہوتی ہے،اگرآپ کویقین نہیں ہے توکسی کوسزامت دیں ۔

تازہ ترین خبریں