03:09 pm
 ملائیشین وزیراعظم مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے موقف پر ڈٹ گئے

ملائیشین وزیراعظم مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے موقف پر ڈٹ گئے

03:09 pm

کوالالمپور(ویب ڈیسک)ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمدبھارت کے اعتراض کے باوجوداقوام متحدہ میں کی گئی تقریرمیں کشمیرسے متعلق موقف پربھی ڈٹ گئے۔واضح رہے کہ عالمی ایونٹ کے دوران روس میں موجودملائشین وزیراعظم کوعمران خان نے فون کیاتھااورکہاتھاکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے نقطہ نظرجانیں ۔اس ایونٹ کے دوران ملائیشن وزیراعظم کی نریندرمودی سے ملاقات ہوئی تھی یہ ملاقات 27ستمبرکوہوئی تھی اس معاملے پرانہوں نے اپنے خیالات کااظہاربھارتی ہم منصب کے ساتھ بھی کیاتھا،
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی اعتراض کے باوجودمہاتیرمحمدنے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریرپرڈٹے ہیں ،تقریرکے دوران انہوں نے جنرل اسمبلی میں بھارت کومقبوضہ کشمیرپرقابض قراردیاتھا۔میڈیاسے گفتگوکے دوران ملائشیاکے وزیراعظم نے ایک بارپھرمسئلہ کشمیرکے حل کامطالبہ کردیاہے اورکہاہے مقبوضہ وادی میںتشددکااستعمال نہیںہوناچاہیے ،مسئلہ پرپاکستان اوربھارت کے درمیان پرامن حل نکلناچاہیے ،ملائشیاتشددکے خلاف ہے۔

تازہ ترین خبریں