03:55 pm
کیاپاکستان خالصتان تحریک کی پشت پناہی کررہاہے

کیاپاکستان خالصتان تحریک کی پشت پناہی کررہاہے

03:55 pm

لندن (ویب ڈیسک )برطانوی کمیشن نے سکھوں کی الگ ملک خالصتان کے لیے جاری تحریک سے پاکستان کوبری الذمہ قراردیدیااورکہاہے کہ خالصتان تحریک کے پیچھے پاکستان کاہاتھ نہیں ۔نجی نیوز چینل کے مطابق سکھ برادری کاخالصتان کامطالبہ اورشدت پسندی کے خلاف برطانوی کمیشن نے اپنی رپورٹ میںکہاہے
کہ خالصتان تحریک کے پیچھے پاکستان کاہاتھ نہیں ،سکھ برادری بھارتی پالیسیوں سے خوش نہیں اوربرطانیہ میں مقیم ہندئوں اورسکھوں کے درمیان تنائو ہے،کمیشن کے مطابق اوورسیز سکھ کمیونٹی شناخت کے حوالے سے زیادہ متحرک ہے،کمیشن کی رپورٹ میں جائزہ لیاگیاہے کہ بیرون ملک مقیم سکھ خالصتان کیلئے زیادہ متحرک ہیں اورگولڈن ٹیمپل حملے کے بعدعلیحدہ وطن کے مطالبے میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ،کمیشن نے کہاکہ سکھوں کی اکثریت علیحدہ ملک کاقیام چاہتی ہے جبکہ بھارتی حکومت اورمیڈیاکارویہ سکھ علیحدگی پسندی کوہوادے رہاہے۔

تازہ ترین خبریں