05:40 pm
ترکی کان کھول کرسن لے ایک ہی جھٹکے میں ساری معیشت کوتباہ کردیں

ترکی کان کھول کرسن لے ایک ہی جھٹکے میں ساری معیشت کوتباہ کردیں

05:40 pm

 واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کومعیشت کی تباہی کی دھمکی دینے کے بعدیوٹرن لیتے ہوئے کہاہے کہ لوگ بھول جاتے ہیں کہ ترکی امریکاکابڑاتجارتی ساتھی ہے اورامریکہ کے ایف 35فائٹرجیٹ کے لیے سٹیل کاڈھانچہ تیارکرتاہے ،انہوںنے یاددلایاکہ ترکی نیٹوکااہم اورفعال رکن ہے ،ترکی سے معاملات طے کرنے کاتجربہ اچھارہااورترکی نے شامی صوبے ادلب میں بہت سے جانیں بچانے میں مددکی ،ا
نہوں نے مزیدکہاکہ ان کی درخواست پرترکی نے امریکی عیسائی پادری برنسن کواچھی صحت کے ساتھ قیدسے رہاکیاحالانکہ سزاپوری ہونے میں ابھی کئی سال باقی تھے اس قبل دھمکی دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شام سے امریکی فوج نکالنے پر روس اور چین ناخوش ہوں گے کیونکہ یہ چاہتے ہیں کہ امریکا اس بوجھ تلے دبا رہے اور ڈالر خرچ کرتا رہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے امریکی صدر نے کہا کہ شام میں ترکی نے حد سے بڑھ کر کچھ کیا تو ترکی کی معیشت کو تباہ کردیں گے جو ہم پہلے بھی کر چکے ہیں۔شام سیامریکی فوج پیچھے ہٹانے سے متعلق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے مجھے ان مضحکہ خیز جنگوں سے نکلنے کیلئے ہی منتخب کیا تھا۔ٹرمپ نے کہا کہ ہماری فوج ان لوگوں کیلئے کام کر رہی ہے جو امریکا کو پسند بھی نہیں کرتے، اب ہم بڑے منظرنامے پر دھیان دیں گے۔

تازہ ترین خبریں