04:52 pm
سپین میں نازی انتہا پسندوں کا پاکستان دوکاندار اور بچوں پر تشدد، توڑپھوڑ

سپین میں نازی انتہا پسندوں کا پاکستان دوکاندار اور بچوں پر تشدد، توڑپھوڑ

04:52 pm

بارسلونا (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک سپین میں نازی انتہا پسندوں نے ایک پاکستانی دوکاندار کی دوکان پر دھاوا بولتے ہوئے سامان توڑ پھوڑ ڈالا اور دوکان میں موجود دو کم سن بچوں سمیت تین افراد کو شدید زخمی کر دیا۔سپین سے شائع ہونے والے واحد اردو خبار ہم وطن نے اپنی گزشتہ روز کی رپورٹ میں بتایا ہے
کہ گزشتہ روز لاس کورتس ڈسٹرکٹ میں بارسا فٹ کیمپ کے نزدیک واقع سپرمارکیٹ میں ایک پاکستانی نژاد شہری کی دوکان میں چند نوجوان داخل ہو گئے اور کچھ اشیا اٹھا لیں۔ دوکاندار نے پیسوں کا تقاضا کیا تو نوجوانوں نے اپنے ساتھیوں کو بھی بلالیا اور دوکاندار ، اس کے دو سالہ اور سات سالہ بچے کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔ سامان توڑ پھوڑ ڈالا اور کیش باکس بھی ساتھ لے گئے۔پولیس نے زخمی بچوں کو ہسپتال داخل کردیا تاہم دوکاندار نے نازی گروہ کے خوف سے میڈیکل رپورٹ لینے سے انکار کردیا

تازہ ترین خبریں