01:56 pm
سینما میں فلم دیکھنے آئے لوگوں میں سے ایک شخص نے ’’اللہ اکبر‘‘کانعرہ لگایا،نعرہ سنتے ہی لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی

سینما میں فلم دیکھنے آئے لوگوں میں سے ایک شخص نے ’’اللہ اکبر‘‘کانعرہ لگایا،نعرہ سنتے ہی لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی

01:56 pm

پیرس (ویب ڈیسک)پیرس میں باکس آفس پرسپرہٹ فلم ’جوکر‘کی سکریننگ کے دوران اس وقت بھکدڑ مچ گئی جب ایک شخص نے اللہ اکبرکانعرہ بلندکیااوروہاں موجودلوگوں نے سینماء ہال سے باہرنکلنے کے لیے دوڑ لگادی جس دوران کئی افرادزخمی ہوگئے ۔یہ واقعہ 27اکتوبرکوگرینڈریکس سینماء میں پیش آیاجس کے بعدنعرہ لگانیوالے شخص کوگرفتارکرلیاگیا، عینی شاہد کے مطابق 34 سالہ شخص نے مسلسل یہ آواز لگائی کہ ”یہ سیاسی ہے!“ جس پر سینماءہال میں موجود افراد نے قہقہے لگائے
جس کے بعد وہ شخص اپنی سیٹ پر کھڑا ہوا اور اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر اونچی آواز میں ”اللہ اکبر“ کا نعرہ بلند کر دیا۔ایسا ہونے پر سینماءہال میں موجود افراد گھبرا گئے اور باہر نکلنے کے دروازوں کی طرف لپکے، کچھ رونے لگ گئے جبکہ ایک ماں اپنی بیٹی کو ڈھونڈتی رہی۔ ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ لوگ باہر نکلنے کیلئے سیٹوں سے پھلانگتے رہے جبکہ کچھ لوگ فرش پر بھی گرے ہوئے تھے جنہیں دوسرے لوگ روندتے رہے۔

تازہ ترین خبریں