09:34 am
محمد بن سلمان کا لنڈے لوہان سے گہرا تعلق ، اداکارہ کے والد نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

محمد بن سلمان کا لنڈے لوہان سے گہرا تعلق ، اداکارہ کے والد نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

09:34 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد محمدبن سلمان اپنے فیصلوں کی وجہ سے جہاںآج پوری دنیا میں مشہور ہیں وہیں ان کی شہرت میں گزشتہ دنوں اس لیے بھی اضافہ ہو ا کہ لنڈسے لوہان سے انکے بریک اپ کی خبریں خوب وائرل ہوئیں ۔ اس حوالے سے اب لنڈ سے لوہان کے والد نے تازہ انکشاف کیا ہے کہ لنڈسے لوہان سے سعودی ولی عہد کا تعلق ہے۔ انہوںنے کہا کہ لنڈسے لوہان سے سعودی ولی عہد کا تعلق جسمانی نہیں بلکہ روحانی اور جذباتی ہے ۔ گزشتہ ایک سال سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حوالے سے مغربی میڈیا میں یہ خبریں نشر ہوتی رہیں کہ اُن کا مشہور امریکی اداکارہ و گلوکارہ لنزے لوہان سے افیئر چل رہا ہے۔
اس حوالے سے محمد بن سلمان یا 34 سالہ گلوکارہ لنزے کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردیدسامنے نہیں آئی تھی۔ تاہم لنزے لوہان کے والد مائیکل لوہان کے ایک بیان نے دونوں مشہور ہستیوں کے درمیان قریبی تعلقات کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج سے چند ماہ پہلے نیویارک پوسٹ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی اداکارہ لنزے لوہان ایک دوسرے کے بہت قریب آ چکے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے سے موبائل فون کے ذریعے رابطے میں رہتے ہیں اور اکثر محمد بن سلمان اپنے ذاتی جہاز پر سوار ہو کر امریکی اداکارہ سے ملنے امریکا پہنچ جاتے ہیں اور اُنہیں لاکھوں ڈالر مالیت کے قیمتی تحائف سے بھی نواز چکے ہیںجس میں ایک بڑی رقم والا کریڈٹ کارڈ بھی شامل ہے۔ یہ خبریں کئی عرصہ تک سامنے آنے کے بعد دم توڑ گئی تھیں۔ تاہم اس وقت ایک بھونچال کھڑا ہو گیا ہے جب لنزے لوہان کے والد مائیکل لوہان نے میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا گیا ہے کہ لنزے لوہان اور سعودی ولی عہد میں رابطے ہیں، تاہم اُن کا تعلق جسمانی نہیں بلکہ افلاطونی یعنی روحانی اور جذباتی ہے، جس میں دونوں ایک دوسرے کا بہت احترام کرتے ہیں۔مائیکل لوہان کا مزید کہنا ہے کہ محمد بن سلمان اور لنزے دونوں صرف اچھے دوست ہیں، لنزے کی مشرقِ وسطیٰ کی کئی اہم شخصیات سے دوستیاں ہیں۔ کیونکہ وہ خلیجی ممالک میں گھومنے پھرنے جاتی ہے۔ لنزے اپنی پیشہ ورانہ مصروفیت کے سلسلے میں مشرق وسطیٰ کے دوروں کے دوران محمد بن سلمان سے مِلی تھی۔ وہ اس خطے میں درپیش مسائل، خصوصاً پناہ گزینوں کی مدد کے لیے اپنی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں