11:33 am
سعودی مالک نے گھریلو ملازمہ پر ظلم کے پہاڑتوڑ دیئے، 15دن اندھیرے کمرے میں بھوکاپیاسا رکھااور ہاتھ رسیوں سے باندھ کرکیا شرمناک سلوک کیا گیا

سعودی مالک نے گھریلو ملازمہ پر ظلم کے پہاڑتوڑ دیئے، 15دن اندھیرے کمرے میں بھوکاپیاسا رکھااور ہاتھ رسیوں سے باندھ کرکیا شرمناک سلوک کیا گیا

11:33 am

ریاض(نیوز ڈیسک)حالیہ دِنوں سعودی عرب میں گھریلو ملازمہ کی حیثیت سے مقیم بنگلہ دیشی خاتون کی ایسی درد ناک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے دیکھنے والوں کو شدید غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ ویڈیو سُومی اختر نامی ایک نوجوان ملازمہ نے اپنے فیس بُک اکاؤنٹ سے پوسٹ کی ہے جو دُنیا بھر میں وائرل ہو چکی ہے۔ مڈ ل ایسٹ آئی جیسے معتبر خلیجی میڈیا ادارے کی جانب سے بھی یہ ویڈیو جاری کی گئی ہے۔سُومی اختر روزگار کی غرض سے سعودی عرب گئی تھی جہاں اُس کی زندگی دُکھوں اور اذیتوں کے ایک دہکتے ہوئے
جہنم میں گھِرگئی ہے۔ سُومی نے اپنے ظالم مالکان سے چھُپ کر بنائی گئی ویڈیو میں اپنے ہم وطنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ”مجھے نہیں پتا میں مزید زندہ رہ پاؤں گی بھی یا نہیں۔مجھے لگتا ہے میں مر جاؤں گی۔ خُدا کے لیے میری جان بچا لو۔ وہ مجھے مارتے پیٹتے ہیں اور تشدد کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔ان ظالموں نے مجھے رسیوں سے باندھا اور پھر میرے بازو پر کھولتا ہوا تیل بھی ڈالا ہے۔ مجھے یہاں سے واپس لے جاؤ۔ میرے مالک نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا اورطبی امداد تک بھی حاصل نہیں کرنے دی۔ اُس نے مجھے ایک اندھیرے کمرے میں پندرہ دِن تک بند کیے رکھا اور اس دوران مجھے کھانا تک نہیں دیا گیا۔ اب سے تھوڑی دیر پہلے بھی میری مار پیٹ کی گئی ہے۔جس کے بعد انہوں نے مجھے ایک اور سعودی کے پاس فروخت کر دیا ہے۔ میں اس وقت نئے مالک کے گھر میں ہوں۔ میں بہت اذیت میں مبتلا ہوں۔ مجھے کچھ سُجھائی نہیں دے رہا۔ مجھے فوری طور پر بچا لو۔ مجھے یہاں سے واپس بنگلہ دیش لے جاؤ۔میں نے اپنے ریکروٹرز سے بھی بات کی، مگر انہوں نے بھی میری کچھ مدد نہ کی۔ میں مرنے والی ہوں، مہربانی کرو، میری جان بچا لو۔“ سُومی نے یہ ویڈیو اپنے فیس بُک اکاؤنٹ سے بنا کر بھیجی ہے اور گرم تیل گرائے جانے کے باعث جھُلسا ہوا بازو بھی دکھایا ہے۔ “اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ جس کے بعد بنگلہ دیش میں بھی اس مظلوم خاتون کے حق میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ ہر سال متعدد ایشیائی ممالک سے ہزاروں خواتین گھریلو خادمہ کے طور پر سعودی عرب میں ملازمت کرنے جاتی ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ان کی بڑی گنتی کو جسمانی اور جنسی استحصال کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ مگر وہ کہیں پر بھاگ بھی نہیں سکتیں۔ بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ریکروٹمنٹ فرمز کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اور دعویٰ کیا ہے کہ سُومی اختر کی جلد از جلد وطن واپسی کے لیے کوشش شروع کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

فن لینڈ کی کم عمر وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی، ویڈیو لنک میں ، عوام شدید غصے میں 

فن لینڈ کی کم عمر وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی، ویڈیو لنک میں ، عوام شدید غصے میں 

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

 آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔