05:06 pm
ایران کے لیے جوہری اور میزائل پروگرام سے ملیشیائیں زیادہ اہم ہیں،برطانوی تھنک ٹینک

ایران کے لیے جوہری اور میزائل پروگرام سے ملیشیائیں زیادہ اہم ہیں،برطانوی تھنک ٹینک

05:06 pm

تہران(این این آئی)بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز (آئی آئی ایس ایس) نے کہاہے کہ خطے میں پاسداران انقلاب کے ذریعہ قائم کردہ ملیشیا ایران کے لیے اس کے بیلسٹک میزائلوں اور جوہری پروگرام سے زیادہ اہم ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں قائم بین الاقوامی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایران اور امریکا اور خطے کے دوسرے ممالک کی ایران کے ساتھ جاری محاذ آرائی کی وجہ سے تہران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور جوہری پروگرام سب سے اہم ترین امور ہیں۔ مگر تیسرا ایرانی تزویراتی اہمیت کا حامل معاملہ ایرانی ملیشیائوں کا ہے جو ایران کے
 
لیے اس کے جوہری اور میزائل پروگرام سے بھی زیادہ اہم ہے۔تحقیق کے مطابق اریران کا علاقائی اثر و رسوخ تہران کی وفادار جماعتوں اور مسلح ملیشیاؤں کے ذریعہ قائم ہوتا ہے۔ ایران نے عراق ، لبنان اور شام میں ان گروہوں کے ذریعے کم سے کم نقصانات کے بدلے زیادہ سے زیادہ توسیع اور علاقائی اثر و رسوخ حاصل کیا۔ یمن میں بھی ایران نے اپنی توسیع پسندی کا ایسا ہی کھیل کھیلا اور یہاں کے ایک منحرف حوثی گروپ کو ہرقسم کی مادی اور معنوی امداد فراہم کی۔انسٹی ٹیوٹ نے ایران کے پراکسی کی اصطلاح کا حوالہ دیا۔ ایران اپنی قومی ریاست کی خود مختاری ی سے باہر دہشت گرد اورع مسلح گروہوں کو پراکسی کے طورپر استعمال کرتا ہے۔ لبنان میں حزب اللہ ، یمن میں حوثی اور عراق میں الحشد الشعبی جیسے عسکری گروپ ایران کی مالی معاونت سے تہران کے مقاصد کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ان گروپوں کوایران نہ صرف پیسہ فراہم کررہا ہے بلکہ انہیں باقاعدہ عسکری تربیت فراہم کی جاتی ہے۔اس تحقیق میں کہا گیا کہ تہران نے ایجنٹوں کے نیٹ ورک کے ساتھ ان میں سے کسی سے بھی باقاعدہ تعلقات کے قیام کی کوشش نہیں بلکہ ان سے تعلقات کے لیے'مزاحمت کا محور'، مغربی تسلط کے خلاف جدو جہد اور اسرائیلی ریاست کے خلاف لڑنے جیسے پھسپھسے نعروں کو بنایا گیا۔عراق پر امریکی حملے کے ساتھ ہی ایران نے عراقی پراکسیوں کو منظم کیا۔ ان کے بعض عناصر اس وقت عراق میں پناہ لیے ہوئے تھے۔حزب اللہ کے قیام کے بعد ایران نے عراق میں دوسری غیرملکی ملیشیا تیار کی۔انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ یمن میں کے بارے میں ایران کا طرز عمل کسی سی مخفی نہیں۔ سنہ 2014ء کو یمن کے دارالحکومت صنعا کے غیر متوقع اور ڈرمائی انداز میں حوثیوں نے آئینی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔سعودی وزارت دفاع نے مملکت پر حملوں میں استعمال ہونے والے ایرانی میزائلوں کے نمونے پوری دنیا کے سامنے ثبوت کے طور پرپیش کیے۔ یہ میزائل سعودی عرب کی دو تیل تنصیبات خریص اور بعقیق کے مقامات پر داغے گئے جن سے آرامکو کی تیل کی بڑی تنصیبات کو غیرمعمولی نقصان پہنچایا گیا۔برٹش انسٹی ٹیوٹ کے مطابق خطے کے ممالک میں ایرانی مداخلت کی دنیا میں اور کہیں مثال نہیں ملتی کوئی دوسرا ملک اپنے خطے کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا یا ان کی سلامتی کے لیے خطرہ بنا ہو۔ معاصر تاریخ میں صرف ایران ایک ایسا ملک ہے جو مسلسل توسیع پسندی کی راہ پر چل رہا ہے۔ ایران بحیرہ احمر میں سائبر اور بحری حملوں سمیت متعدد علاقائی اہداف ، سعودی آرامکو کے تیل کی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے اور تنازعات کو الجھانے کے لیے اس طرح کی کئی دوسری تخریبی کارروائیوں کا مرتکب ہوچکا ہے۔بین الاقوامی سطح پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اگر کسی ملک نے ایران کا ساتھ دیا تو وہ روس ہے۔خطے سے امریکا کی دوری اور اثرو رسوخ میں کمی نیایران کو اپنے اثرو نفوذ کو بڑھانے کا موقع فراہم کیا۔خطے میں جاری ایرانی لڑائیوں کے نتیجے میں ایرانی نواز عسکریت پسندوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے علاوہ یہ جنگیں ایران کو مالی طورپر بہت بھاری ثابت ہوئیں کیونکہ ان پر تہران کو اربوں ڈالر کی رقم پھونکنا پڑای۔برطانوی تھنک ٹینک کی 217 صفحات پر مشتمل رپورٹ فیلڈ انویسٹی گیشن کے 18 ماہ کے مطالعے کے بعد جاری کی گئی۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے خطے میں مداخلت کے لیے 16 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں جن میں سے 70 کروڑ ڈالرسالانہ حزب اللہ ملیشیا کے پاس گئے تھے لیکن حال ہی میں امریکی دباؤ کے بعد ایران کی طرف سے حزب اللہ کی امداد میں کمی آئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

چینی پھرمہنگی۔۔فی کلوقیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے بری خبرآگئی

چینی پھرمہنگی۔۔فی کلوقیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے بری خبرآگئی

اکلوتی اولاد کے انتقال کے بعد اہلیہ دماغی مریضہ بن گئیں ۔۔ ان مشہور شخصیات کے بچوں کے ساتھ پیش آئے حادثات جس سے ان کی زندگی بد ل گئی

اکلوتی اولاد کے انتقال کے بعد اہلیہ دماغی مریضہ بن گئیں ۔۔ ان مشہور شخصیات کے بچوں کے ساتھ پیش آئے حادثات جس سے ان کی زندگی بد ل گئی

پیپلزپارٹی نہ ایم کیوایم ۔۔۔کراچی کااگلامیئرکس جماعت سے ہوگا،بڑادعویٰ کردیاگیا

پیپلزپارٹی نہ ایم کیوایم ۔۔۔کراچی کااگلامیئرکس جماعت سے ہوگا،بڑادعویٰ کردیاگیا

پڑھائی تمہارے بس کی نہیں تم کھیتی باڑی کرو، کھیتوں سے مائیکرو سافٹ تک پہنچ جانے والا نوجوان جس نے اپنی زندگی خود بدلی

پڑھائی تمہارے بس کی نہیں تم کھیتی باڑی کرو، کھیتوں سے مائیکرو سافٹ تک پہنچ جانے والا نوجوان جس نے اپنی زندگی خود بدلی

تحریک انصاف کی طرف سے استعفوں کاسلسلہ شروع ،پہل کس نے کردی ،سیاسی میدان میں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

تحریک انصاف کی طرف سے استعفوں کاسلسلہ شروع ،پہل کس نے کردی ،سیاسی میدان میں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

 اس ایک چیز کا روزانہ کھانے سے قبل استعمال آپ کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کیسے فراہم کرتا ہے؟ جانیں

اس ایک چیز کا روزانہ کھانے سے قبل استعمال آپ کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کیسے فراہم کرتا ہے؟ جانیں

قبر سے چپٹ کر رو رہی تھی ۔۔ مالک کی وفادار بلی، جو اس کی تدفین کے بعد بھی قبر سے نہ ہٹی

قبر سے چپٹ کر رو رہی تھی ۔۔ مالک کی وفادار بلی، جو اس کی تدفین کے بعد بھی قبر سے نہ ہٹی

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ غلط تھا، سب پشیمان ہیں: اسد قیصرنے حیران کن بات کہہ دی

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ غلط تھا، سب پشیمان ہیں: اسد قیصرنے حیران کن بات کہہ دی

ارشد شریف قتل کیس : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بڑااقدام اٹھالیا

ارشد شریف قتل کیس : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بڑااقدام اٹھالیا

آخری وقت میں بھی بیڈ نہیں دیا، اسپتال میں دوسرے مریض کے ساتھ لٹا دیا گیا ۔۔ انتقال سے پہلے افضال احمد نے بولنا کیوں بند کر دیا تھا؟

آخری وقت میں بھی بیڈ نہیں دیا، اسپتال میں دوسرے مریض کے ساتھ لٹا دیا گیا ۔۔ انتقال سے پہلے افضال احمد نے بولنا کیوں بند کر دیا تھا؟

اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی،پرویز الٰہی

اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی،پرویز الٰہی

جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، تقدیر نے شادی سے گیارہ سال قبل ہی ان کو ایک تصویر میں کیسے ملا دیا؟ حیرت انگیز اتفاق

جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، تقدیر نے شادی سے گیارہ سال قبل ہی ان کو ایک تصویر میں کیسے ملا دیا؟ حیرت انگیز اتفاق

نوجوان ساری عمر جس کو اپنا ہیرو سمجھتا رہا اسی کے بارے میں 40 سال بعد ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

نوجوان ساری عمر جس کو اپنا ہیرو سمجھتا رہا اسی کے بارے میں 40 سال بعد ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار،کہاں رہائش پذیر تھا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار،کہاں رہائش پذیر تھا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں