07:18 pm
سعودی عرب میں میوزیکل شو کے دوران فنکاروںپر حملہ

سعودی عرب میں میوزیکل شو کے دوران فنکاروںپر حملہ

07:18 pm

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں گزشتہ رات ایک میوزیکل شو کے دوران نامعلوم شخص نے سٹیج پر پرفارم کرنے والے تین فنکاروں کو خنجر گھونپ دیا۔ حملہ کرنے والا شخص یمنی باشندہ بتایا جا رہا ہے جسے وہاں پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر قابو کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل کی جانب سے اس حملے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریاض سیزن کے تحت شاہ عبداللہ پارک میں ایک غیر مُلکی تھیٹر گروپ کی جانب سے میوزیکل پرفارمنس دی جا رہی تھی۔ جب ایک شخص اچانک ہاتھ میں چاقو تھامے سٹیج پر چڑھ آیا اور وہاں پر موجود تین غیر ملکی فنکاروں پر حملہ کر دیا۔ تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے صورتِ حال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے فوری طور پر سٹیج پر چڑھ کر حملہ آور کو قابو کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے یمنی کی عمر 33سال ہے۔حملے میں استعمال ہونے والا چاقو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم سے اس حملے کے محرکات کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جن تین فنکاروں پر حملہ کیا گیا وہ غیر مُلکی ہیں،جن میں دو مرد اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ تاہم اُن کے مُلک کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ان فنکاروں کی حالت تسلّی بخش ہے۔ واضح رہے کہ مملکت میں جاری 70روزہ تفریحی فیسٹیول ریاض سیزن کے دوران شاہ عبداللہ پارک اہم ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے۔ جہاں پر روزانہ ہزاروں کی گنتی میں مقامی اور غیر مُلکی سیاح آ رہے ہیں۔ ریاض سیزن کے انعقاد کا مقصد مملکت میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ تاکہ سعودی معیشت کا تیل پر سے انحصار کم سے کم کیا جا سکے اور دیگر شعبوں سے قومی آمدنی میں اضافہ ممکن ہو سکے۔ اسی وجہ سے مملکت میں خواتین پر عائد بہت سے پابندیاں بھی ہٹا لی گئی ہیں تاکہ وہ قومی معیشت کے فروغ اور ترقی میں اہم کردار نبھا سکیں۔

تازہ ترین خبریں

آنٹی سنا ہے آپ کی بیٹی شعر بہت اچھے پڑ ھتی ہے۔ میں بھی سننا چاہتا ہوں

آنٹی سنا ہے آپ کی بیٹی شعر بہت اچھے پڑ ھتی ہے۔ میں بھی سننا چاہتا ہوں

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ، ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ، حکومت نے بڑا قدام اٹھا لیا

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ، ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ، حکومت نے بڑا قدام اٹھا لیا

مسافروں کا بڑا جھٹکا ، پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پٹرول کی قیمت بڑھنے پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا

مسافروں کا بڑا جھٹکا ، پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پٹرول کی قیمت بڑھنے پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا

ہاتھ دھوتے ہوئے بس ایک بار یہ کہ دیں لاکھوں کاقرض دنوں میں اُترجائے گا،ایک بڑے محدث کا آزمایا ہوا عمل

ہاتھ دھوتے ہوئے بس ایک بار یہ کہ دیں لاکھوں کاقرض دنوں میں اُترجائے گا،ایک بڑے محدث کا آزمایا ہوا عمل

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے تین روز مسلسل موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی ، کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟ جانیں 

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے تین روز مسلسل موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی ، کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ، اگلے 3دن خطرناک ، پاکستان میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی الرٹ جا ری کر دیا گیا

یا اللہ خیر ، اگلے 3دن خطرناک ، پاکستان میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی الرٹ جا ری کر دیا گیا

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی بطوررکن آسکرمیں مدعو شاندارکارگردگی دستاویزی فلموں کو عالمی سطح پرپزیرائی کی بدولت فلم سازکورکنیت دی گئی

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی بطوررکن آسکرمیں مدعو شاندارکارگردگی دستاویزی فلموں کو عالمی سطح پرپزیرائی کی بدولت فلم سازکورکنیت دی گئی

سورہ اخلاص کا خاص وظیفہ رزق کے 300دروزاے کھلتے ہیں 7نسلوں تک رزق کی کمی نہیں ہوگی

سورہ اخلاص کا خاص وظیفہ رزق کے 300دروزاے کھلتے ہیں 7نسلوں تک رزق کی کمی نہیں ہوگی

فرح گوگی کے خلاف گھیرا تنگ،10 ایکڑ پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر 2 افراد گرفتار

فرح گوگی کے خلاف گھیرا تنگ،10 ایکڑ پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر 2 افراد گرفتار

پنجاب میں 300یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب میں 300یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کر دیا گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس۔۔۔ لاہورہائی کورٹ سے بڑی خبر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس۔۔۔ لاہورہائی کورٹ سے بڑی خبر

افغانستان کے بعد ایران بھی لرز اٹھا، شدیدزلزلہ 3 افراد جاں بحق، 22 زخمی

افغانستان کے بعد ایران بھی لرز اٹھا، شدیدزلزلہ 3 افراد جاں بحق، 22 زخمی

دعا زہرہ ایک بار پھر تحویل میں ،لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا

دعا زہرہ ایک بار پھر تحویل میں ،لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا

ایک دن پہلے ہی کپتان کڑی تنقید کرنے والے ایاز امیر پر حملہ کس نے کیا ؟ عمران خان میدان میں آگئے ، بڑا انکشاف کر ڈالا

ایک دن پہلے ہی کپتان کڑی تنقید کرنے والے ایاز امیر پر حملہ کس نے کیا ؟ عمران خان میدان میں آگئے ، بڑا انکشاف کر ڈالا