07:20 pm
محمد بن سلمان کا عمران خان سے 3ہزارپاکستانی قیدیوں کورہا کرنے کا وعدہ پورا نہ ہوسکا، سعودی عرب نے صرف1594قیدی رہا کیے

ریاض (نیوز ڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی قیدیوں کو رہا کریں گے۔ تاہم یہ وعدہ جزوی طور پر ہی پُورا کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کی رُکن اسمبلی شازیہ مری کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی جیلوں سے 1594 قیدی رہا کیے گئے ہیں۔تاہم ابھی بھی ہزاروں پاکستانی معمولی جرائم میں جیلوں میں بند ہیں
۔شازیہ مری نے سوال پوچھا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کے دوران تین ہزار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی، اب تک کتنے رہا کیے گئے ہیں، تو اس کے جواب میں وزیر خارجہ نے بتایا کہ فی الحال 1594 قیدی رہا ہوئے ہیں۔وزیر خارجہ کی جانب سے یہ نہیں واضح کیا گیا کہ رہا ہونے والوں میں سے کتنے پاکستانی قیدی اپنی سزا کی مُدت پوری کرنے کے بعد رہا ہوئے ہیں اور کتنے قیدی ولی عہد کے اعلان کے نتیجے میں رہائی پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔سو ابھی تک یہ بات وضاحت طلب ہے کہ سعودی ولی عہد نے اپنے وعدے پر کس حد تک عمل درآمد کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کی بہتر سفارت کاری کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کی جیلوں سے 1873 پاکستانی قیدیوں کو رہائی مِلی،ملائیشیا سے 782 اور لیبیا سے 167 قیدی آزاد ہوئے۔ قطر سے 53 کو رہا کیا گیا، امریکی جیلوں میں بند 25 پاکستانیوں کو رہا کروایا گیا، جبکہ چین سے 4 اور ایران سے 2 قیدیوں کو رہائی مِلی ہے۔ اس لحاظ سے گزشتہ ایک سال کے دوران دُنیا کی مختلف جیلوں میں بند 4637 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ جو کہ کامیاب اور موثر سفارت کاری کا نتیجہ ہے۔

تازہ ترین خبریں

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان