12:11 pm
ابو ظہبی: بھارتی بزنس مین کی حماقت، دھوکے باز 17 لاکھ درہم کا چُونا لگا ..

ابو ظہبی: بھارتی بزنس مین کی حماقت، دھوکے باز 17 لاکھ درہم کا چُونا لگا ..

12:11 pm

ابو ظہبی: عام طور پر یہی خیال کیا جاتا ہے کہ پیسہ عقل مندوں کے پاس ہی ہوتا ہے یا اگر نہ بھی ہو تو آ ہی جاتا ہے۔ تاہم اس دُنیا میں ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں ہو جو دولت ہوتے ہوئے بھی حماقت سے پیچھا نہیں چھُڑا سکتا۔ کچھ ایسی ہی مثال دُبئی میں مقیم ایک بھارتی شہری پر پُوری اُترتی ہے جسے دو فراڈیوں نے آسانی سے احمق بنا کر اُس سے 17 لاکھ درہم (پاکستانی 6 کروڑ روپے سے زائد رقم) لُوٹ لیے۔
 
تفصیلات کے مطابق دو اماراتی افراد نے بھارتی بزنس مین کو اُس وقت روکا جب وہ اپنے دفتر میں داخل ہونے والا تھا۔ دونوں افراد نے اپنا تعارف انٹرپول اہلکاروں کے طور پر کراتے ہوئے اُس سے کہا کہ اُس کے ریڈ وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔ ثبوت کے طور پر انہوں نے اُس کی گرفتاری کے احکامات سے متعلق جعلی دستاویزات بھی دکھائیں اور اس کے بعد اُسے کی گاڑی میں بٹھا کر ساتھ خود بھی بیٹھ گئے اورایک شخص نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی۔33 سالہ بھارتی بزنس مین اُن کی بات کو سچ مان کر اُن کے ساتھ چل پڑا۔راستے میں بھارتی بزنس مین نے اپنے ایک دوست کو بتایا کہ اُسے انٹرپول والوں نے گرفتار کر لیا ہے اور اسے کسی نامعلوم مقام پر لے کر جا رہے ہیں۔ جس کے بعد وہ تیز رفتاری سے گاڑی چلا کر ابو ظہبی کے کسی نامعلوم علاقے میں واقع ایک زیر تعمیر سُنسان عمارت میں داخل ہو گئے۔ جہاں انہوں نے بھارتی بزنس مین کے پاس موجود رقم سے بھرا بیگ چھین لیا جس میں 17 لاکھ درہم موجود تھے۔بھارتی بزنس مین کو اندازہ ہوا کہ وہ بے وقوف بنایا گیا ہے، یہ لوگ انٹرپول کے نہیں بلکہ کسی فراڈیئے گینگ کے ممبران ہیں۔ دونوں افراد نے اُس کے سامنے ہی لُوٹی گئی رقم آپس میں برابربرابر تقسیم کر لی۔ پھر اس کے بعد گاڑی میں سوار ہو کر واپس دُبئی کی جانب چل پڑے۔ راستے میں ایک ملزم اُتر گیا جبکہ دوسرا ملزم گاڑی چلاتا رہا۔ بھارتی بزنس مین ہمیشہ کے لیے اپنی لُوٹی گئی رقم سے محروم ہو گیا ہوتا، تاہم اُس کے سمجھدار دوست کو اندازہ ہو گیا کہ وہ کسی نوسرباز گینگ کے ہتھے چڑھ گیا ہے۔اُس نے فوری طور پر پولیس کو اپنے دوست کے مصیبت میں ہونے کے بارے میں اطلاع کر دی۔ جس کی بناء پر پولیس نے گاڑی کی لوکیشن ٹریس کرتے ہوئے اُسے راستے میں ہی روک لیا اور ڈرائیونگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے بھارتی بزنس مین کو آزاد کروا لیا۔ جبکہ 36 سالہ اماراتی ملزم کی نشاندہی پر اُس کے ہم عمر ساتھی ملزم کو بھی اُس کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو اغوا، دھوکا دہی اور لُوٹ مار کے جُرم میں پانچ، پانچ سال کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا

عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد۔۔۔بلوچستان حکومت نے بڑااعلان کردیا

عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد۔۔۔بلوچستان حکومت نے بڑااعلان کردیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکی کرسی خطرے میں۔۔۔بڑااقدام اٹھالیاگیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکی کرسی خطرے میں۔۔۔بڑااقدام اٹھالیاگیا

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مزید مہنگا ،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،جانیں

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مزید مہنگا ،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،جانیں

قومی کرکٹر آصف علی کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

قومی کرکٹر آصف علی کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

انحراف کرنے والے رکن کا ووٹ شمار ہوگا: جسٹس مظہر اور جسٹس جمال کا اختلافی نوٹ

انحراف کرنے والے رکن کا ووٹ شمار ہوگا: جسٹس مظہر اور جسٹس جمال کا اختلافی نوٹ

بوتل پیتا یہ بچہ آج کا کونسا مشہور اداکار ہے؟ 80 فیصد لوگ پہچان نہیں پاتے

بوتل پیتا یہ بچہ آج کا کونسا مشہور اداکار ہے؟ 80 فیصد لوگ پہچان نہیں پاتے

آرٹیکل 63 اےکی تشریح پر سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد عثمان بزدار بھی متحرک

آرٹیکل 63 اےکی تشریح پر سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد عثمان بزدار بھی متحرک