09:29 pm
پیاز کی فی کلوقیمت 476روپے تک جاپہنچی ،وزیراعظم  نے کھانے میں پیاز کااستعمال ترک کردیا

ڈھاکہ( آن لائن ) ملک میں کھانوں کی قیمتیں بلندترین سطح پر پہنچنے کے باعث بنگلہ دیش نے فوری طور پر فضائی راستے سے پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بنگلہ دیش میں پیاز کی قیمت اتنی بڑھ گئی کہ وزیراعظم حسینہ واجد بھی اپنے مینیو میں کمی کرنے پر مجبور ہوگئیں۔بھارت میں حالیہ مون سون سیزن کے دوران پیاز کی فصل کو خاصہ نقصان پہنچا تھا اور پیداوار معمول سے کم ہوئی، جس کے سبب پڑوسی ممالک کو برآمد کرنے پر پابندی لگادی گئی تھی۔
جنوبی ایشیا میں پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ایک حساس معاملہ ہے، جہاں اس کی قلت بڑے پیمانے پر عدم اطمینان اور سیاسی مسائل بھی پیدا کرسکتی ہے اور بنگلہ دیش میں بھارتی برآمدات رکنے کی وجہ سے اس کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں عمومی طور پر اسٹیپل سبزی زیادہ سے زیادہ 30 ٹکا (55 پاکستانی روپے) فی کلو کی قیمت میں دستیاب ہوتی ہے لیکن پابندی کے بعد سے قیمتیں 260 ٹکا ( 476 پاکستانی روپے) فی کلو تک جا پہنچی۔اس حوالے سے حسینہ واجد کے ڈپٹی پریس سیکریٹری حسن جاہد توشر نے بتایا کہ فضائی مال برداری کے ذریعے پیاز درآمد کی جارہی ہے اور وزیراعظم نے اپنے کھانوں میں پیاز کا استعمال ترک کردیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہفتے کو ڈھاکہ میں وزیراعظم کی رہائش گاہ پر کسی کھانے میں پیاز کا استعمال نہیں ہوا۔دوسری جانب بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق عوام کی جانب سے برہمی کے اظہار کے بعد چٹاگانگ ایئرپورٹ پر پیاز کی متعدد کھیپ پہنچ چکی ہیں جنہیں میانمار، ترکی، چین اور مصر سے منگوایا گیا ہے۔علاوہ ازیں ڈھاکا میں سرکاری ادارہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف بنگلہ دیش (ٹی سی بی) کی جانب سے بھی پیاز رعایتی نرخوں پر فروخت کی گئی، جس کے لیے سیکڑوں افراد کم قیمت سبزیاں خریدنے کے لیے قطاروں میں کھڑے نظر آئے جبکہ کچھ کے درمیان جھگڑا بھی ہوا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کا سری لنکا کو کروڑوں ڈالر دینے کااعلان

بھارت کی جانب سے 2003سے2021تک 13ہزار627بارایل اوسی کی خلاف ورزی ہوئی جس میں310 شہری شہیدہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

سینیٹ الیکشن: پنجاب کے 11امیدواروںکی کامیابی میں پرویزالٰہی کا ہاتھ نکل آیا

ایف اےٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو جون تک گرےلسٹ میں برقراررکھنےکافیصلہ

سیالکوٹ: پولیس بھرتی ٹیسٹ میں دوڑکےدوران نوجوان انتقال کرگیا،ریسکیوذرائع

کورونا کیسز میں کمی ۔۔ ایس او پیز تبدیل۔۔ 15 مارچ سے شادی ہالز میں انڈور فنکشنز کرنے کی اجازت، نوٹیفیکشن جاری

سینیٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔ ارکان کی پریشانیوں میں اضافہ ۔۔۔  پولنگ ڈے پر ارکان کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

 چائےکی پیشکش عمومی طور پر کی تھی آفر اب بھی برقرار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار

 دارالحکومت اسلام آباد سمیت پورے ملک میں کھانے کے معیار کی نگرانی کا کوئی اتھارٹی موجود نہیں ہے: رحمان ملک

 میر امشن ہے کہ میں پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بناؤں۔اعظم خان سواتی

شریف خاندان کا جاتی امرا کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا

بٹگرام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ظاہر شاہ نامی شخص جاں بحق

پاکستان میں کتنی رشوت دی جاتی ہے ؟؟ گیلپ پاکستان کی نئی رپورٹ سامنے آگئی

ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹیٹ بینک کی بڑی رقم چوری،پولیس نے ریلوے ملازم سمیت ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا