02:06 pm
نوجوان لڑکے لڑکیوں کو 55 ہزار ملازمتیں فراہم کی جائیں گی

نوجوان لڑکے لڑکیوں کو 55 ہزار ملازمتیں فراہم کی جائیں گی

02:06 pm

ریاض(نیوز ڈیسک ) سعودی عرب میں عنقریب نئی شرائط کے ساتھ ورک ویزوں کے اجراء کا اعلان کیا جائے گا، وزیر محنت کا کہنا ہے کہ نوجوان لڑکے لڑکیوں کو 55 ہزار ملازمتیں فراہم کی جائیں گی، اس سلسلے میں صحت اور زراعت کے سیکٹروں میں متعدد منصوبوں پر دستخط کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں محنت اور سماجی ترقی کے وزیر احمد الراجحی نے تصدیق کی ہے
کہ ان کی وزارت نے 68 منصوبوں کو اختتام تک پہنچایا ہے، جن پر گذشتہ چند ماہ کے دوران کام کیا گیا، اس وقت نجی سیکٹر کے کام آنے والے 32 منصوبوں کے آغاز کے لیے کام ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صحت اور زراعت کے سیکٹروں میں متعدد منصوبوں پر دستخط کیے گئے ہیں تاکہ نجی سیکٹر میں نوجوان لڑکے لڑکیوں کو 55 ہزار ملازمتیں فراہم کی جا سکیں، مملکت میں 1000 ریکروٹنگ بیوروز اور 35 ریکروٹنگ کمپنیاں مصروف عمل ہیں ، عنقریب نئی شرائط کے ساتھ ورک ویزوں کے اجراء کا کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حائل میں سعودی چیمبرز میں ایک کھلی ملاقات کے دوران الراجحی نے بتایا کہ وزارت محنت نے کاروباری سیکٹر میں خدمات پیش کرنے کے لیے قوی کے نام سے ایک پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے، اس حوالے سے خدمات کی مجموعی تعداد 120 تک ہے جن میں 70 خدمات اس وقت کام کر رہی ہیں۔ بقیہ خدمات کو آئندہ پانچ ماہ کے دوران پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔الراجحی کے مطابق آئندہ ماہ سے مذکورہ پلیٹ فارم کے ذریعے تاسیسی ویزوں کا اجرا عمل میں آئے گا، ان ویزوں کے حصول کے لیے ادارے میں کسی سعودی کی موجودگی لازم نہیں ہوگی جبکہ نئے ادارے یا کمپنی کو تاسیس کے لیے 12 ماہ کی مہلت دی جائے گی اور اس سلسلے میں سعودیوں کی بھرتی کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔محنت اور سماجی ترقی کے سعودی وزیر نے بتایا کہ ان کی وزارت نجی سیکٹر کے ساتھ مل کر شراکت اور ربط کے بنیادی اصولوں پر کام کر رہی ہے تا کہ روزگار کی منڈی کے واسطے دیرپا اور بارآور نتائج کو یقینی بنایا جا سکے، اس طرح کاروباری سیکٹر کو بھی مضبوطی اور استحکام ملے گا۔احمد الراجحی کے مطابق وزارت محنت کی جانب سے تیار کردہ پروگرام اور منصوبوں کا مقصد سعودی مرد اور خواتین شہریوں کو نجی سیکٹر کے اداروں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے تا کہ اقتصادی ترقی میں ان کی شرکت کی سطح بلند کی جا سکے۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا، اداروں کی ذمہ داری ہے کہ۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے حیران کن بات کہہ دی

ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا، اداروں کی ذمہ داری ہے کہ۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے حیران کن بات کہہ دی

بم کوناکارہ بناتے ہوئے دھماکا،علاقے میں سرچ آ پریشن شروع

بم کوناکارہ بناتے ہوئے دھماکا،علاقے میں سرچ آ پریشن شروع