08:43 pm
سعودی جیلوں میں پاکستانی خواتین کے قید ہونے کا انکشاف

سعودی جیلوں میں پاکستانی خواتین کے قید ہونے کا انکشاف

08:43 pm

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے دورہ پاکستان کے دوران اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ سعودی جیلوں میں بند پاکستانیوں کی بڑی گنتی کو رہا کر دیا جائے گا، مگر ولی عہد کا یہ وعدہ ابھی تک بے وفا محبوب کا وعدہ ہی ثابت ہوا ہے۔
جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے مغربی ریجن میں مختلف جرائم میں قید پاکستانی قیدیوں کی گنتی ہی 1275 ہے ، جن میں 65 خواتین بھی شامل ہیں۔اُردو نیوز کی خبر کے مطابق قونصل جنرل نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ قونصلر ٹیموں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران سعودی جیلوں کے 16دورے کیے اور وہاں قید بھُگت رہتے پاکستانیوں سے ملاقاتیں کیں۔اُن کا کہنا تھا کہ مغربی ریجن کی جیلوں میں مختلف مقدمات میں گرفتار 100س زائد پاکستانی قیدیوں سے قونصلر ٹیموں نے ملاقات کر کے اُن کے مسائل اور شکایات سنیں۔خالد مجید نے مزید بتایا کہ قونصلیٹ کے شعبہ ویلفیئر کے ذریعے لیبر کورٹس میں پاکستانیوں کو ڈھائی لاکھ کے قریب واجبات کی ادائیگی کروائی گئی جبکہ ایک ماہ میں دیت کی مد میں ورثاء کو 3 لاکھ 26 ہزار ریال دلوائے گئے۔ دیت کی رقم قونصلیٹ کے ذریعے ورثا کو پاکستان بھجوائی جاتی ہے۔ کراس چیک ورثا کے ناموں سے ہی بنوائے جاتے ہیں جنہیں کوئی دوسرا کیش نہیں کراسکتا۔گذشتہ ایک ماہ کے دوران مستحق اور ضرورت مند پاکستانیوں کے لیے32 ہزار ریال مختلف مد میں خرچ کیے گئے۔ اکتوبر کے مہینے میں 13 ہزار سے زائد پاسپورٹ بنائے گئے جبکہ نادرا کارڈز اور دیگر خدمات بھی یومیہ کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہیں۔ جبکہ مغربی ریجن میں پاکستانیوں کو اوورسیز پاکستانی فاوٴنڈیشن ( او پی ایف ) کی جانب سے 177 کارڈز جاری کیے گئے۔ جبکہ یہاں کے مختلف سرکاری اداروں ، ہسپتالوں اور متعدد کمپنیوں کے لیبر کیمپوں کے بھی 134 دورے کیے گئے۔ قونصلیٹ کے شعبہ ویلفیئر کی جانب سے 13 سو افراد کو قانونی مشاورت بھی فراہم کی گئی۔جدہ کے علاوہ مدینہ منورہ، ینبع، جیزان اور دیگر شہروں میں بھی قونصلر سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

مہنگائی کانیاطوفان آنے کو۔۔۔ڈالر نےاگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے،امریکی کرنسی کی قدرمیں کتنااضافہ ہوگیا؟جان کرپریشان ہوجائیں گے

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

یوٹیوب نے عوام سے کیاگیااپناوعدہ پوراکردیا۔۔۔شاندارسہولت متعارف کر ادی

 ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

سردیوں کا آغاز ہو گیا۔۔موسم سرما کی پہلی برفباری ۔۔پاکستان کا کون سے اہم ترین علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ؟جانیے تفصیل

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

 شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

 میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

 ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے  ،شازیہ مری

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے ،شازیہ مری