08:46 pm
لندن پہنچنے پر نواز شریف کی ویڈیو وائرل، سابق وزیراعظم ہاتھ میں کوٹ اٹھائے خود چل کر ایون فیلڈ اپارٹمنٹس آئے

لندن پہنچنے پر نواز شریف کی ویڈیو وائرل، سابق وزیراعظم ہاتھ میں کوٹ اٹھائے خود چل کر ایون فیلڈ اپارٹمنٹس آئے

08:46 pm

لندن (نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن پہنچنے کے بعد ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں داخلے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں داخلے کے وقت ہاتھ میں کوٹ اُٹھایا ہوا تھا اور وہ خود چل کر اندر داخل ہوئے، ویڈیو کے مناظر کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں داخل ہوتے ہی اپنے صاحبزادوں حسن نواز، حسین نواز اور اسحاق ڈار، سلمان شہباز کو گلے لگایا۔اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین نے کئی سوالات کھڑے کر دئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے
کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو چلتے ہوئےدیکھ کر کہیں سےایسا نہیں لگ رہا ہے کہ وہ اتنے بیمار ہیں جتنا شریف خاندان اور مسلم لیگ ن نے واویلا کیا ہوا ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گذشتہ روز لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچے۔نواز شریف کو لے جانے کیلئے ایمبولینس اور خصوصی گاڑیاں ائیرپورٹ پر موجود تھیں۔ گاڑیاں اور ایمبولینس رن وے پر پہنچیں جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پہنچے۔ نواز شریف کے سمدھی اور سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کا گھر میں استقابل کیا، اس موقع پر گھر کو پھولوں اور گلدستوں سے سجایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ لندن پہنچنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور بھائی شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن پہنچنے پر ان کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ کوشش کریں گے نواز شریف کے علاج سے متعلق معلومات کو خفیہ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے لیے صرف میاں صاحب کا علاج اہم ہے، قوم میاں صاحب کی صحتیابی کیلئے دعا کرے ۔

تازہ ترین خبریں

سندھ حکومت صنعت اور ٹرانسپورٹ کی بندش پر نظرثانی کرے، اسد عمر

سندھ حکومت صنعت اور ٹرانسپورٹ کی بندش پر نظرثانی کرے، اسد عمر

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

جس دن سندھ کے عوام قائل ہوگئے، تبدیلی دیکھیں گے۔ شاہ محمود قریشی

جس دن سندھ کے عوام قائل ہوگئے، تبدیلی دیکھیں گے۔ شاہ محمود قریشی

راولپنڈی میں ماں اور معصوم بچے کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی،خبر پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

راولپنڈی میں ماں اور معصوم بچے کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی،خبر پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

پنجاب حکومت  نے سرکاری ،نجی سکولوں و مدارس میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کی ٹھان لی

پنجاب حکومت نے سرکاری ،نجی سکولوں و مدارس میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کی ٹھان لی

بوائے فرینڈ سےبے وفائی کا بدلہ۔۔۔!!! لڑکی نے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے

بوائے فرینڈ سےبے وفائی کا بدلہ۔۔۔!!! لڑکی نے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے

گاڑی کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنانے کیلئے نئی ہونڈا سٹی پاکستانیوں کو کتنے میں ملے گی ؟جانیں 

گاڑی کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنانے کیلئے نئی ہونڈا سٹی پاکستانیوں کو کتنے میں ملے گی ؟جانیں 

کار یا موٹر سائیکل میں بس ایک چیز موجود ہو تو پھر مجال ہے کہ کوئی ڈاکو قریب بھی آجائے

کار یا موٹر سائیکل میں بس ایک چیز موجود ہو تو پھر مجال ہے کہ کوئی ڈاکو قریب بھی آجائے

بلاول بھٹوشہباز شریف سے ہاتھ ملانے کوتیار

بلاول بھٹوشہباز شریف سے ہاتھ ملانے کوتیار

حکومت کا بڑا اقدام، ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم رائج ہونے کیلئے تیار

حکومت کا بڑا اقدام، ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم رائج ہونے کیلئے تیار

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

میرا بس چلے تو میں ملزم کو گولی ماردوں،شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

میرا بس چلے تو میں ملزم کو گولی ماردوں،شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

کن ممالک کے باشندے سعودی عرب آسکتے ہیں اور کس شرط پر؟ شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

کن ممالک کے باشندے سعودی عرب آسکتے ہیں اور کس شرط پر؟ شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

عمران خان نے 59 سال پُرانی شادی کی تصویر شیئر کردی

عمران خان نے 59 سال پُرانی شادی کی تصویر شیئر کردی