03:26 pm
فلسطین میں یہودی آباد کاری سے متعلق امریکی موقف احمقانہ ہے، مہاتیرمحمد

کولالمپور(این این آئی)ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے اس بیان کو احمقانہ قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی حکومت فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیرو توسیع کو غیرقانونی نہیں سمجھتا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مہاتیر محمد نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور اسرائیلی توسیع پسندی کی حمایت پرمبنی بیان شرمناک اور احمقانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دوسرا ملک ہماری سرحدوں کے اندر گھس آئے،وہ ہمارے ملک میں کالونیاں بنانا شروع کردے تو ہمارے لیے تو کوئی جائے امان نہیں۔ اس صورت میں
 
جب دنیا کی کوئی بڑی طاقت ان غیرقانونی کالونیوں کی سرپرستی شروع کردے۔ملائیشیا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی امریکی حمایت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف قابض صہیونی ریاست نے غزہ کی پٹی پر نہتے فلسطینیوں پرقیامت مسلط کررکھی ہے۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کو بلا جواز قرار دینے کے بجائے فلسطین پراسرائیلی ریاست کے ناجائز قبضے کی حمایت سے امریکا کی منافقت کھل کرسامنے آئی ۔انہوں نے استفسار کیا کہ کیا صہیونی ریاست کو بچوں اور سولین کے قتل عام پراکسانے اور مجرم کو سزا سے بچانے کا نام انصاف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اس ملک کو یہودی بستیوں کی تعمیر کی اجازت دے رہا ہے جو ایک قوم کو وحشیانہ طریقے سے اجتماعی قتل عام کا نشانہ بنا رہا ہے۔قبل ازیں انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے بھی امریکی وزیرخارجہ کے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے متعلق موقف کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قراردادوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قراردیا۔ملائیشین وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے بنیادی حقوق پامال کررہا ہے۔ ایسے میں مذاکرات کا راستہ کیسے بچ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کردیاگیا،تمام سکولز،سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیںگے

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر اتنا رش کیوں رہتا ہے؟  جانیں محسن پاکستان کی قبر پر بسیرا کرنے والا یہ شخص کون ہے؟

وزیراعظم عمران خان 24 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

فیصل آباد میں پی ڈی ایم جلسے میںنظر آنیوالی یہ بزرگ ہستی کون ہے؟  مریم نواز بھی جذباتی ہو گئیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مرنے کے بعد محسنِِ پاکستان کا مقام یاد آگیا، وفاقی حکومت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر کیا کرنے جارہی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ، عظمیٰ بخاری نے اپنے ہی کارکن کو تھپڑ کیوں جھڑ دیا؟ وجہ سامنے آگئی

ملک بھر کے بینک بند رہیں گے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نوٹیفیکیشن جاری

پانچ سالوں میں دل نہیں بھرا؟ اگلی حکومت پھر تحریک انصاف کی ہو گی،غریب عوام کو ڈرائونا خواب دکھا دیا گیا

حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں مکمل ، 12ربیع الاول کے بعد کیا ہونیوالاہے؟ناراض حکومتی اراکین بھی اپوزیشن کیساتھ جا مِلے

ڈرون حملے میں بے گناہوں کی اموات، امریکی حکومت نے مرنے والوں کے اہلخانہ کیلئے کروڑوں روپے معاوضے کا اعلان کر دیا

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

گریڈ 1سے 15تک نوکریاں ہی نوکریاں! حکومت نے بیروزگاری جوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

کمر توڑ مہنگائی ، گھی اور تیل کے بعد آٹے کا تھیلا بھی 1500میں دستیاب،غریب دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی مجبور

تنخواہوں میں بھی مزید اضافہ کرنا ہو گا،  حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا اعلان کر دیا