10:19 am
شام میں ہسپتالوں اور فوجی تنصیبات پر بمباری میں 45 افراد ہلاک

دمشق(صباح نیوز) شام میں حکومتی، روسی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں 44 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی افواج کا کہنا ہے کہ شام سے اسرائیل پر راکٹ حملہ ہوا جس کے جواب میں اسرائیلی فضائیہ نے دارالحکومت دمشق کے اطراف اور گولان کی پہاڑیوں پر بمباری کی جس کے دوران ایرانی پاسداران انقلاب کو نشانہ بنایا گیا جن میں دمشق ایئرپورٹ پر ایک ایرانی تنصیب بھی شامل ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعوی کیا کہ ان حملوں میں 23 افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے 16 ایرانی تھے۔ روس نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غلط اقدام ہے جو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔دوسرے واقعے میں شام کے صوبہ ادلب میں پناہ گزین کیمپ اور شہری آبادی پر روس اور شامی حکومت کے میزائل حملوں میں 22 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 10 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ شامی شہری دفاع کے ترجمان کے مطابق ادلب کے گاؤں قاح میں حکومتی اور روسی فورسز کی جانب سے عالمی طور پر ممنوعہ کلسٹر بموں کے حملے کیے گئے جن میں سے دو میزائل زچہ بچہ ہسپتال کے قریب گرکر پھٹے جس کے نتیجے میں 2 ڈاکٹرز بھی زخمی ہوئے۔ ان حملوں میں ہسپتال اور طبی سہولیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور مریضوں کو دوسرے مقام پر منتقل کرنا پڑا۔دوسرا فضائی حملہ مرا النعمان میں ہوا جس میں 4 بچوں سمیت 6 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ شام میں رواں سال اپریل سے اب تک ہسپتال اور طبی مراکز پر یہ 65 واں حملہ ہے حالانکہ اس عمل کو عالمی قانون کے تحت ناقابل قبول قرار دیا جاتا ہے۔ شام کی جنگ میں روس کو ہسپتال اور طبی مراکز پر حملوں کا ذمہ دار ٹہرایا جاتا ہے۔رواں سال کے اوائل میں اقوام متحدہ کے حکام نے الزام لگایا تھا کہ روسی افواج جان بوجھ کر ہسپتالوں اور سکولوں کو نشانہ بنارہی ہیں تاکہ شہریوں کو دہشت زدہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبریں

انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے کتنے رنز کاہدف دیدیا،شائقین کرکٹ کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

آج کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ آگیا، کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا، ویڈیو وائرل

میچ کے دوران بھگڈر سے 174 افراد ہلاک،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،کھیل کے میدان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

’عمران نیازی کو اتوارکو بھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی ہوگی؟‘

حکومت کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ،کسانوں کے بعد اب کس نے احتجاج کااعلان کردیا،وفاقی دارالحکومت سے بڑی خبرآگئی

عمران خان آج بھی ملک کاوزیراعظم۔۔۔باہرنکلو عوام۔۔شیخ رشید نے بڑی بات کہہ دی

دکان جل رہی تھی، مگر نماز نہیں چھوڑی ۔۔ نوجوان دکاندار کے ایمان نے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، تصویر وائرل

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی گاڑی کوحادثہ،چیف جسٹس اب کہاں اورکس حال میں ہیں ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پوری کابینہ مستعفی ہوگئی، وجہ کیا بنی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

قبر پر سیاہ چادر اور یہودی جملے لکھے ہیں ۔۔ حضرت داؤدؑ کی قبر مبارک، جہاں یہودی اور مسلمان ایک ساتھ جاتے ہیں

امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال ہی دو، عمران خان

سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طالبہ کے قتل کا معمہ حل،کون ملوث نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

آخری اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ ،ٹاس پاکستان نے جیتایاانگلینڈ نے ؟جانیں اس خبرمیں

مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی تالاب میں گرگئی،کتنے افرادہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی