09:47 am
اسلام مخالف ریلی میں توہین قرآن کی جسارت کرنے والےملعون شخص پرپاکستانی نوجوانوں نےحملہ کردیا

اسلام مخالف ریلی میں توہین قرآن کی جسارت کرنے والےملعون شخص پرپاکستانی نوجوانوں نےحملہ کردیا

09:47 am

اوسلو(نیوز ڈیسک ) ناروےمیں اسلام مخالف ریلی میں توہین قرآن کی جسارت کرنے والےملعون شخص پرپاکستانی نوجوانوں نےحملہ کردیا۔ ناروے میں مسلمانوں کے اکثریتی کے شہر کرسٹین سینڈ میں 19 نومبر کو قرآن کی توہین کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا
جس میں اسلام مخالف تنظیم (سیان) کے کارکنوں نے ریلی نکالی اور قرآن مجید کی شدید بے حرمتی کی۔ ناروے میں جب انتہاء پسندوں کی جانب سے اقدام کیا گیا تو پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اور تنظیم کے ملعون سربراہ لارس تھورسن کو روکنے کی کوئی کوشش نہ کی، ایسے میں پاکستانی نوجوان نے اپنی بہادری اور عشق رسول سے سرشار ہو کر ملعون کی پٹائی کردی، جس سوشل میڈیا صارفین نے اس کی خوب پذیرائی کی اور ہیرو قرار دے دیا۔توہین قرآن مجید پر نوجوان کےکردار پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔