09:05 pm
سر درد کی شکایت کرنیوالے شخص کے جسم میں سینکڑوں کیڑوں کی موجودگی

سر درد کی شکایت کرنیوالے شخص کے جسم میں سینکڑوں کیڑوں کی موجودگی

09:05 pm

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )سر درد کی شکایت کرنیوالے شخص کے جسم میں سینکڑوں کیڑوں کی موجودگی،جانتے ہیں مریض کھانے کیلئے کس چیز کا استعمال کرتا تھا۔۔۔۔سر درد کی شکایت کرنے والے چینی شخص کے جسم سے 700 کے قریب ٹیپ ورمز نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق ژو ژونگ فا نامی ایک چینی شخص نے کم پکا ہوا گوشت کھا لیا تھا جس کے بعد اسے سر میں مسلسل درد رہنے اور مرگی کے دورے پڑنے کی شکایت ہونے لگی۔
جب علامات یہی رہیں تو 45 سالہ چینی شخص نے کالج آف میڈیسن، ژیجیانگ یونیورسٹی میں فرسٹ افیلیئیٹڈ اسپتال جا کر اپنا معائنہ کروایا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہاں موجود ڈاکٹر وان جیانرونگ نے مذکورہ شخص کے دماغ ، سینے اور پھیپھڑوں میں 700 کے قریب ٹیپ ورمز ہونے کا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مریض کے دماغ ، سینے اور پھیپھڑوں کے پاس سینکڑوں ورمز موجود ہیں جو مذکورہ مریض کے اعضا کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ان کی جسم میں موجودگی سے آرگنز کو مزید نقصان پہنچے گا۔ اس حوالے سے ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ ٹیپ ورمز کے انڈے انسانی جسم میں اُس قت داخل ہوتے ہیں اگر کوئی شخص ان سے متاثرہ یا کچا گوشت کھا لے۔ انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر اپنی خوراک میں گوشت کا استعمال کرتے ہیں جس میں روسٹ کیا گیا گوشت اور اس کے علاوہ مختلف گوشت کی اقسام شامل ہوتی ہیں۔ اگر گوشت پکاتے ہوئے تھوڑا سا بھی کچا رہ جائے تو ٹیپ ورمز کے انڈے انسانی جسم میں داخل ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اس بیماری کا علاج ادویات کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ جب ٹیپ ورمز کسی انسان کے دماغ میں داخل ہو جائیں تو وہ مریض کی دماغی بیماریوں کا بھی موجب بن سکتے ہیں جن میں مرگی کے دورے پڑنا بھی شامل ہے۔ اس مرض کے علاج کے لیے ادویات کی مقدار مریض کو ہونے والی سوجن اور انفیکشن کو دیکھتے ہوئے بڑھایا یا کم کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔  یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔ یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا