01:41 pm
قومی کرکٹ ٹیم کے 5کھلاڑیوں کی بھارتی ٹیکسی ڈرائیورکوکھانے  کی دعوت

قومی کرکٹ ٹیم کے 5کھلاڑیوں کی بھارتی ٹیکسی ڈرائیورکوکھانے کی دعوت

01:41 pm

برسبین(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم برسبین ٹیسٹ تونہیں جیت پائی مگرایک بھارتی ٹیکسی ڈرائیورکوکھاناکھلاکرآسٹریلوی عوام کیساتھ ساتھ پاکستانیوں اوربھارتیوں کے دل بھی ضرورجیت لیےہیں۔تفصیلات کے مطابق انگلش خاتون کمنٹیٹرایلی سن مشیل نے
آسٹریلیاکرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ بائولر مچل جانسن کوکمنٹری کے دوران برسبین میں پیش آنے والاواقعہ سنایاجواس ٹیکسی ڈرائیورکیساتھ پیش آیاتھاجس کے ساتھ وہ سٹیڈیم پہنچیں ۔انہوں نے بتایاکہ ٹیکسی ڈرائیورنے مجھے بتایاکہ کچھ روز پہلے مجھے پاکستانی ٹیم کے ہوٹل بلایاگیا جہاں سے یاسرشاہ ،شاہین شاہ آفریدی اورنسیم شاہ سمیت 5پاکستانی کرکٹرز میری ٹیکسی میں بیٹھے ۔وہ سب کھانا کھانے کیلئے بھارتی ریسٹورنٹ میں جاناچاہتے تھے اورمیں انہیں لے گیا۔ایلی سن مشیل نے بتایا کہ ”ٹیکسی ڈرائیور جب انہیں لے کر بھارتی ریسٹورنٹ پہنچ گیا تو انہوں نے کرایہ پیش کیا تاہم ڈرائیور نے کرایہ لینے سے انکار کر د یا جس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے اسے اپنے ساتھ کھانے کی پیشکش کی جو اس نے قبول کر لی، اس نے مجھے فون پر اپنی تصویر بھی دکھائی جس میں وہ واقعی ایک ریسٹورنٹ میں پانچ پاکستانی کرکٹرز کیساتھ بیٹھا مسکرا رہا ہے۔“ایلی سن کی جانب سے یہ واقعہ سنائے جانے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس نے ناصرف آسٹریلین بلکہ پاکستانیوں اور بھارتیوں کے دل بھی جیت لئے ہیں۔