06:59 pm
وہ کام جوپاکستانی نہ کرسکے ترک عوام نے کردکھایا دوست ملک کی عوام عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سٹرکوں پرآگئی

استنبول (ویب ڈیسک)انسانیت اورانصاف کی علمبردارعالمی تنظیموں اورافرادکی جانب سے پاکستانی قوم کی مظلوم اوربے قصور بیٹی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی امریکی حراست سے رہائی اوروطن واپسی کی عالمی جدوجہدجاری ہے ،قوم کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی آواز اب ترکی میں بھی پہنچ گئی ہے ۔ا س سلسلے میں گزشتہ روز ترکی کے شہراستنبول میں ہدیٰ پارٹی کے زیراہتمام ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کااہتمام کیاگیا
جس میں ترک شہر یوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ،مظاہرے کے شرکاء نے بتایاکہ ان کی جدوجہد کامقصد مظلوم اوربے قصورڈاکٹرعافیہ صدیقی کوامریکی قید سے رہاکراناہے۔مظاہرین نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور امریکہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کو فی الفور رہا کیا جائے۔اس موقع پر ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے ’’ٹیم عافیہ‘‘کے رضاکاروں نے ٹوئٹر پر ترک شہریوں کے ہمراہ #TurkeystandingForAafia کے ہیش ٹیگ کے ساتھ بھرپور مہم چلائی جس میں پاکستان ، ترکی اور دیگر کئی ممالک کے ہزاروں رضاکاروں نے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ بھرپور حصہ لیا۔ ترکی میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے ڈاکٹر عافیہ کے ایشو کو اٹھا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف صدائے حق بلند کرنے کے لیے ضروری نہیں کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اگر ترک باشندوں کے خلاف ہی ہو تو وہ احتجاج کر یں گے بلکہ ترک عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ مظلوم انسانوں کے حقوق کیلئے جدوجہد جغرافیائی حدود و قیود سے آزاد ہوتی ہے۔ ترک باشندوں نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے احتجاج کر کے پاکستان اور اس کے عوام سے بھی بے لوث محبت کا ثبوت دیا ہے جس کا عافیہ موومنٹ خیرمقدم کرتی ہے اور امید کرتی ہے عافیہ کی رہائی کیلئے جاری عالمی جدوجہد رنگ لائے گی

تازہ ترین خبریں

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔  پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ