03:36 pm
کشمیر ی عوام خوف زدہ ،آج ہر انچ پر ایک فوجی کھڑا ہے : یشونت سنہا

کشمیر ی عوام خوف زدہ ،آج ہر انچ پر ایک فوجی کھڑا ہے : یشونت سنہا

03:36 pm


سری نگر(آن لائن)وادی کشمیر کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے آنے والے پانچ افراد پر مشتمل وفد کا تین روزہ دورہ اختتام پزیر ہوگیا۔ دورے کے دوران وفد نے ہر طبقے کے لوگوں سے ملاقات کی اور وادی میں پانچ اگست کے بعد عوام کو درپیش مشکلات اور نقصانات کی معلومات حاصل کیں۔سابق رکن پارلیمان یشونت سنہا نے صحا فیو ں سے گفتگو کے دوران کہا کہ پانچ اگست کے بعد سے وادی کے عوام خوفزدہ ہیں۔ وہ کسی سے کھل کر بات نہیں کرنا چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ ہم جنوبی
 
کشمیر کے اضلاع پلوامہ، شوپیاں اور اننت ناگ جانا چاہتے تھے لیکن ہمیں جانے کی اجازت نہیں ملی۔ ہم نے پھر سرینگر کے نزدیک واقع ضلع بڈگام جانے کی بات کی تو وہاں کی اجازت بھی نہیں ملی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پلوامہ نہیں جا سکے لیکن وہاں کے لوگ ہم سے ملنے آئے۔ ان کے علاوہ وادی کے ہر طبقے سے وابستہ افراد نے ہم سے ملاقات کی اور اپنی پریشانیوں سے ہمیں آگاہ کیا۔سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی بات پر ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے ہمیں ان سے ملنے نہیں دیا لیکن کچھ دیر کے لیے فون پر فاروق عبداللہ سے بات ہوئی تھی۔ وہ قوم پرست ہونے کے ساتھ ساتھ رکن پارلیمان ہیں لیکن ان کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں پارلیمنٹ میں حاضر ہونے کی اجازت بھی نہیں ہے۔یشونت سنہا نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وادی کشمیر اب ایک ملٹری اسٹیٹ بنتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'جب ہم پہلے یہاں آئے تھے تب یہاں پر چپے چپے پر حفاظتی اہلکار تعینات تھے۔ آج ہر انچ پر ایک فوج کا بندہ کھڑا ہے۔ ان سب چیزوں سے بھی عوام میں خوف طاری ہوتا ہے۔ انہیں سب باتوں سے واضح ہوتا ہے کہ وادی کے حالات ٹھیک نہیں ہیں اور امید بھی نہیں ہے کہ یہاں کے حالات کب واپس معمول پر آئیں گے۔یشونت سنہا، کپل کاک، شوشبا باروے، وجاہت حبیب اللہ اور بھارت بھوشن پر مشتمل وفد وادی کشمیر کے 3 روزہ دورے پر سرینگر آیا تھا ۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق وفد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی رپورٹ کے ذریعے کشمیر کے حالات کی اصلی تصویر منظر عام پر لائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

چوری بری ہوتے ہی عدالت سے موٹر سائیکل لے اڑا

چوری بری ہوتے ہی عدالت سے موٹر سائیکل لے اڑا

ڈیم نے بننے سے بجلی مہنگی ہوئی، وزیر اعظم

ڈیم نے بننے سے بجلی مہنگی ہوئی، وزیر اعظم

چھ سالہ بچے کے گاڑی چلانے کی ویڈیو کا معاملہ، ملتان پولیس حرکت میں آگئی

چھ سالہ بچے کے گاڑی چلانے کی ویڈیو کا معاملہ، ملتان پولیس حرکت میں آگئی

سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈ کا مطالبہ سیاسی نہیں ، زلفی بخاری

سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈ کا مطالبہ سیاسی نہیں ، زلفی بخاری

ریسٹورنٹس میں آئوٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ختم

ریسٹورنٹس میں آئوٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ختم

برطانوی عدالت کاپاکستانی بزنس مین کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حکم

برطانوی عدالت کاپاکستانی بزنس مین کو امریکہ کے حوالے کرنے کا حکم

لاکھوں ملازمتیں ۔۔ بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔۔ تنخواہیں کتنی بڑھیں گی؟ شاندار خبر آ گئی

لاکھوں ملازمتیں ۔۔ بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔۔ تنخواہیں کتنی بڑھیں گی؟ شاندار خبر آ گئی

ن لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی کی 80سالہ ماں کے خلاف دوسرا مقدمہ درج، کیس کیا ہے ، جانیے تفصیل

ن لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی کی 80سالہ ماں کے خلاف دوسرا مقدمہ درج، کیس کیا ہے ، جانیے تفصیل

آج پاکستانیوں کیساتھ کیا کام ہونے والا ہے ؟جانیں 

آج پاکستانیوں کیساتھ کیا کام ہونے والا ہے ؟جانیں 

نوازشریف نے فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھی ، فضل الرحمن سب کے ’’امام‘‘ نکلے،فرخ حبیب

نوازشریف نے فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھی ، فضل الرحمن سب کے ’’امام‘‘ نکلے،فرخ حبیب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس:یوٹیلیٹی سٹورز کو ڈیجیٹل بنانے کے منصوبے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس:یوٹیلیٹی سٹورز کو ڈیجیٹل بنانے کے منصوبے کی منظوری

چچی سے ناجائز تعلق، پکڑے جانے پر پوتے اوربہو نے بوڑھی ساس کے ساتھ کیا شرمناک کام کیا

چچی سے ناجائز تعلق، پکڑے جانے پر پوتے اوربہو نے بوڑھی ساس کے ساتھ کیا شرمناک کام کیا

 وزیراعظم پی ڈی ایم کے علاج کیلئے ویکسین تیار کررہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم پی ڈی ایم کے علاج کیلئے ویکسین تیار کررہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

ہمارے عمران خان سے گلے شکوے ہیں لیکن ۔۔ ۔۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے اعتراف کرلیا

ہمارے عمران خان سے گلے شکوے ہیں لیکن ۔۔ ۔۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے اعتراف کرلیا