08:20 am
لندن برج کے قریب فائرنگ کے واقعے کا ڈراپ سین، نوازشریف واپس،ایک شخص ہلاک،ایک گرفتار،متعدد افراد زخمی،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

لندن برج کے قریب فائرنگ کے واقعے کا ڈراپ سین، نوازشریف واپس،ایک شخص ہلاک،ایک گرفتار،متعدد افراد زخمی،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

08:20 am


لندن (این این آئی)برطانوی دارالحکومت کے علاقے لندن برج کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت میں لندن برج کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، فائرنگ کے بعد لندن برج اور اطراف کی سڑکوں کو کچھ دیر کیلئے بند کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن برج پر کچھ لوگ آپس میں جھگڑ رہے تھے،ایک چاقو بردار شخص لوگوں پر حملہ کررہا تھا جسے دیکھ کر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق چاقو کے وار سے متعدد
 
افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف لندن برج پر فائرنگ کے نتیجے میں ہسپتال نہ پہنچ سکے راستے بند ہونے کے باعث واپس گھر روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں علاج کی غرض سے مقیم سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے لندن برج کے علاقے میں ایک نجی ہسپتال میں اپنا چیک اپ کروانا تھا جس کیلئے وہ گھر سے روانہ ہوئے تاہم وہاں فائرنگ کے واقعہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے راستے کو بندکردیا جس کے باعث سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ہسپتال نہ پہنچ سکے اور راستے سے ہی واپس چلے گئے۔

تازہ ترین خبریں