06:06 am
آپ مسلمان ہیں یا یہودی۔۔ٹویٹر صارف کے سوال پر جمائمہ کا ایسا جواب جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

آپ مسلمان ہیں یا یہودی۔۔ٹویٹر صارف کے سوال پر جمائمہ کا ایسا جواب جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

06:06 am

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کا ابھی بھی پاکستانیوں سے احساس کا گہرا رشتہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ عمران خان سے علیحدگی اختیار کرنے کے اتنے سال بعد بھی مختلف موقوں پر پاکستانیوں کے لیے ٹویٹر پر پیغامات جاری کرتی رہتی ہیں
جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جمائما ابھی پاکستان سے جڑی یادوں کونہیں بھولیں۔جمائما گولڈ اسمتھ برطانیہ میں ہونے کے باوجود ہر موقع پرعمران خان کی حوصلہ افزائی کرتی نظرآتی ہیں۔ اور پاکستان میں موجود لوگ جمائما کی اس خوبی کی وجہ سے ان کو بہت پسند کرتے ہیں اور ان کی عزت بھی کرتے ہیں۔جمائما اکثر اوقات پاکستانی صارفین کے ٹویٹس کا جواب بھی دیتی رہتی ہیں۔حال ہی میں ایک صارف نے اُن سے سوال کیا کہ آپ مسلمان ہیں یا یہودی؟۔جس کا جواب دیتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا ہر ایک دن ۔۔ اللہ بہتر جانتا ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ کے اس ٹویٹ پر پاکستانیوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔اس سے قبل ایک پاکستانی صارف نے جمائما گولڈ سمتھ سے سوال کیان کہ آپ کبھی عمران خان کے لیے بہت بری طرح سے روئی ہیں؟۔ جس کا جواب دیتے ہوئے جمائما گولڈ سمتھ نے کہا کہ واؤ۔۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اب بھی وزیراعظم عمران خان کی بہترین دوست ہیں۔ بچوں کی وجہ سے دونوں کے مابین اچھے تعلقات ہیں ۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سابقہ اہلیہ ہونے کے باوجود عمران خان کی دوسری اور تیسری شادی پر انہیں مبارکباد پیش کی جبکہ وہ اکثر ان کے اچھے اقدامات اور فیصلوں کو سراہتے ہوئے بھی نظر آتی ہیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے وقتاً فوقتاً عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ٹویٹر صارفین '' عمران خان سے محبت'' سے متعلق اکثر ہی ان سے سوالات کرتے نظر آتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں