04:14 pm
اسرائیل میں نیتن یاہو کے استعفیٰ کیلئے احتجاج

اسرائیل میں نیتن یاہو کے استعفیٰ کیلئے احتجاج

04:14 pm

مقبوضہ بیت المقدس(آن لائن) اسرائیلی دار الحکومت تل ابیب میں ہزاروں لوگوں نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے استعفیٰ کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔خبر رساں ادارے کے مطابق ریلی میں مقررین نے نیتن یاہو کیخلاف چل رہی قانونی کارروائیوں
پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تقریریں کیں، ان قانونی کاارروئیوں کی وجہ سے وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔مہنگا تحفہ قبول کرنے کے معاملے میں نیتن یاہو کے ملوث ہونے بارے تحقیقات کے بعد اٹارنی جنرل اویچائی مینڈل بلیٹ نے ان پر بدعنوانیوں کے الزامات عائد کیے۔ ریلی کو غیر سرکاری تنظیم موومنٹ فار کوالٹی گورنمنٹ نے منعقد کیا اور اس میں 5 ہزار کے قریب لوگ شریک ہوئے، کچھ دن پہلے تل ابیب میں نیتن یاہو کی حمایت میں ایک چھوٹی ریلی بھی نکالی گئی تھی جس میں تقریبا 3 ہزار کے قریب لوگ شریک ہوئے تھے جن میں سے بیشتر نیتن یاہو کی لیکڈ پارٹی کے حامی تھے۔

تازہ ترین خبریں