03:44 pm
برطانوی فوجی “نامرد” ہونے لگے۔۔3ہزار فوجی مرادنہ قوت سے کس طرح محروم ہوئے،

برطانوی فوجی “نامرد” ہونے لگے۔۔3ہزار فوجی مرادنہ قوت سے کس طرح محروم ہوئے،

03:44 pm

لندن (ویب ڈیسک)برطانوی خبررساں ادارے میل آن لائن کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان اورعراق میں ڈیوٹی انجام دینے والے تین ہزارسے زائدبرطانوی فوجی ذہنی دبائو کی وجہ سے جنسی اعتبار سے انتہائی کمزورہوگئےہیں ،
جس کی وجہ سے انہیں سائیکوسیکشوئل تھراپی دی گئی اوراب ان کی اذدواجی زندگی کوبچانےکے لیے انہیں جنسی قوت کی ادویات ویاگرافراہم کی جارہی ہیں ،ان فوجیوں پرایک تحقیق بھی کی گئی ہے جس میں معلوم ہواہے کہ ان جنگ زدہ ممالک میں تعیناتی کے دوران ان فوجیوں کوبڑی تعدادمیں لوگوں کوموت کے گھاٹ اتارنے کی وجہ سے ایسے ذہنی صدمات پہنچے ہیں کہ وہ نفسیاتی طورپرنارمل نہیں رہے ،انہیں کئی طرح کے ذہنی عارضے لاحق ہوچکے ہیںجس کی وجہ سے ان کی جنسی طاقت بھی کم ہوگئی ہے۔تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ افغانستان اور عراق سے واپس آنے والے ہر 90 فوجیوں میں سے ایک جنسی کمزوری کا شکار ہو چکا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ سائیکو سیکشوئل تھراپی ان فوجیوں پر بہت موثر ثابت ہوئی ہے۔ اس میں انہیں یقین دلایا جاتا ہے کہ افغانستان اور عراق میں ڈیوٹی کے دوران انہوں نے جن لوگوں کو قتل کیا اس میں ان کی کوئی غلطی نہیں تھی۔

تازہ ترین خبریں